اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے ہیں،ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ میمو گیٹ سکینڈل میں جاری کیے گئے ہیں، ڈی جی ایف آئی اے کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ حسین حقانی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول کو درخواست دے دی گئی ہے، ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ حسین حقانی کی واپسی کے لیے تمام اقدامات کریں گے، میمو گیٹ سکینڈل میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کے ریڈ وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں، چیف جسٹس
کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ریڈ وارنٹ جاری کیے تھے، ایف آئی اے کے ڈی جی اس سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ریڈ وارنٹ کے اجراء کے لیے انٹراپول کے ہیڈکوارٹر کو خط لکھ دیا گیا ہے، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ حسین حقانی نے عدالت کو دلائی گئی یقین دہانی کی خلاف ورزی کی ہے، جس پر اٹارنی جنرل کا بھی یہ کہنا تھا کہ حسین حقانی اپنی واپسی کا یقین عدالت کو کروا کر گئے تھے،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حسین حقانی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ہو سکتی ہے۔