جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

ڈرانا، دھمکانا یا زورزبردستی کی کوششیں بند کرو،پاکستان میں یکطرفہ کارروائی کی تو جواب میں ہم کیا کرینگے؟پاکستان نے امریکہ کو وارننگ دیدی،جوابی حکمت عملی کا اعلان 

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن/نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ کی پاکستان میں یکطرفہ کارروائی دوطرفہ تعلقات کیلئے ریڈ لائن ہوگی ٗپاکستان کو ڈرانا، دھمکانا یا زورزبردستی غیر مفید ہوگی ٗپاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی توجواب دیا جائیگا ٗدہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے عسکری کے ساتھ سیاسی حل بھی ہونا چاہیے،

پاکستان امن کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو ڈرانا، دھمکانا یا زورزبردستی غیر مفید ہوگی۔انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی توجواب دیا جائے گا۔احسن اقبال نے کہاکہ افغانستان میں ناکامیوں کاملبہ پاکستان پر ڈالا جاتا ہے ٗ افغانستان میں امن کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور امریکا مل کر کام کریں۔انہوں نے کہاکہ امریکا کو جنوبی ایشیا اور افغانستان کو مختلف انداز سے دیکھنا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں اور گزشتہ چند سال میں پاکستان نے 60 ہزار سے زائد جانیں دیں۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں سے جنگ میں پاکستانی معیشت کو 25 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس جنگ میں بہت معمولی امریکی امداد ملی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ امریکی امداد کے لیے نہیں بلکہ عوام کے تحفظ کے لیے لڑی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے عسکری کے ساتھ سیاسی حل بھی ہونا چاہیے، پاکستان امن کے لیے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، ہم ترقیاتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…