اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

عمران خان بری طرح پھنس گئے ،بنی گالاکی رہائشگاہ بھی زد میں آگئی،عمران خان کے خوابوں کا محل گرائے جانے کا خدشہ،سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

datetime 14  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور متعلقہ یونین کونسل سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بنی گالا میں واقع رہائش گاہ کا اجازت نامہ اور دستاویزات طلب کرلیں۔ منگل کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں بنی گالا میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے اپنی پراپرٹی کی باؤنڈری کر لی ہے اور کیا عمران خان نے گھر کی تعمیر کی اجازت متعلقہ ادارے سے لی تھی۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آگاہ کیا کہ تعمیرات اور تجاوزات کے ایشو پر عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے تعاون نہیں کیا جبکہ عدالت نے تمام فریقین کے ساتھ ملاقات کر کے تجاویز دینے کا کہا تھا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے تجویز دی کہ ہر قسم کی تعمیر کو بنی گالا میں روک دیا جائے اور گیس اور بجلی کے محکموں کو بھی این او سی جاری کرنے سے روک دیا جائے۔بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالا میں تین قسم کی پراپرٹی ہے، نجی مالکان کو اپنی جائیداد کو مرضی سے استعمال کی اجازت ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ بلڈنگ ریگولیشنز کی پابندی کرنا ہوگی تاہم بابر اعوان نے دلائل دیئے کہ ‘سی ڈی اے کا نجی پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں ٗاسلام آباد کارپوریشن کی 50 یونین کونسلز ہیں ٗ33 یونین کونسلز دیہی اور 17 شہری ہیں۔جسٹس اعجازالاحسن نے استفسار کیا کہ عمران خان کا بنی گالا گھر کس یونین کونسل میں ہے؟ جس پر بابر اعوان نے آگاہ کیا کہ بنی گالا یونین کونسل 4 میں ہے۔بابر اعوان نے کہا کہ راول ڈیم کے ارد گرد تعمیرات غیر قانونی ہیں۔اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آواز اٹھانے والے کا اپنا دامن بھی صاف ہوناچاہیے۔

جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ بنی گالا تعمیرات اگر قانون کے دائرے میں ہیں توٹھیک ورنہ گرادیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر عمران خان کے گھر کا منظور شدہ نقشہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ بنی گالا میں تعمیرات کیلئے متعلقہ اداروں سے اجازت لینا ہوگی بغیر اجازت کے تعمیراتی کام پر پاپندی ہوگی۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ وزیر مملکت کیڈ طارق فضل چودھری رضاکارانہ طور پر تین روزہ کیمپ لگائیں تاکہ فضلے کو راول ڈیم میں جانے سے روکا جاسکے۔ سماعت کے آخر میں سپریم کورٹ نے سی ڈی اے اور متعلقہ یونین کونسل سے عمران خان کے گھر کا اجازت نامہ اور دستاویزات طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ گذشتہ برس مئی میں سی ڈی اے نے بنی گالا میں عمران خان کے گھر کی تعمیرات کو غیرقانونی قرار دے دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…