جمعرات‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2025 

شام میں جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد اسرائیل بھی جنگ میں کود پڑا،بڑی جنگ شروع ،بڑے پیمانے پر فضائی حملے،ایران کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

datetime 11  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بنجن نیتن یاہونے کہاہے کہ ایران کو کسی عرب ملک میں فوجی اڈے قائم نہیں کرنے دیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے ایک بیان میں کہاکہ اسرائیلی فوج نے شام میں موجود ایرانی پوزیشنز پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق ان حملوں میں کم ازکم ایک درجن ایرانی اور شامی اہداف کو تباہ کر دیا گیا ۔

اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل شام سے ایک ایرانی ڈرون متنازع علاقے گولان ہائٹس کی اسرائیلی حدود میں داخل ہو گیا تھا جسے اسرائیل نے مار گرایا اور اس کے رد عمل میں ہی شام میں ایرانی ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے گئے۔واضح رہے کہ 1982کے بعد پہلی مرتبہ اسرائیل نے شام میں بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا،اسرائیل کی فوج نے ایرانی ڈرون کی اپنی حدود میں موجودگی کو علاقائی حدود کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ شام اور ایران آگ سے کھیل رہے ہیں۔اسرائیلی حکام کے مطابق حملہ کرنے والے 8 میں سے ایک ایف 16 طیارے کو واپسی پر شامی افواج کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ۔یہ لڑا کاطیارہ اسرائیل کی حدود کے اندر گر کر تباہ ہو گیا۔ تاہم طیارے کے دونوں پاٹلٹ پیراشوٹ کے ذریعے باہر نکلنے میں کامیاب رہے اور ان دونوں زخمی پائلٹوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا۔شام اوراسرائیل کے درمیان ممکنہ جنگ کے بعد اگلے دودن انتہائی اہم قراردے دیئے گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں جنگی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد اسرائیلی حکومت کی سیکیورٹی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شام کے اندر مزید گہرائی میں تباہ کن حملے کرنے اور دمشق میں ایرانی اور شامی تنصیبات کو نشانہ بنانے پر غور کیاگیا ہے۔ذرائع کے مطابق اگلے دو دن بہت اہم ہیں اور اسرائیلی فوج شام میں کہیں بھی کوئی بڑا آپریشن کرسکتی ہے۔

اسرائیلی حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ شام سے حملہ آور ہونے والے ایران کے خلاف اسرائیلی فوج حرکت میں آنے کے لیے تیار ہے۔شام کی سرزمین کو استعمال کرکے اسرائیل کی خود مختاری کو خطرے میں ڈالنے کی ایرانی سازشیں کامیاب نہیں ہونے دی جائیں گی۔اسرائیلی فوج اور حکومت نے شام میں ایرانی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے نئی حکمت عملی تیار کرنا شروع کردی ہے اور اس حوالے سے مختلف سیناریوز پر غور کیا جا رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…