ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

عمران خان پر سنگین الزامات عائد کرنے کے بعد ریحام خان کیلئے بھی بڑی مشکل کھڑی ہو گئی، سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز خان بھی منظر عام پر، ریحام خان کے بڑے فراڈ کا بھانڈہ پھوڑ دیا، چونکا دینے والے انکشافات

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز کا کہنا ہے کہ ریحام خان کو پڑھنے کا بالکل شوق نہیں تھا اور ریحام خان ہمارے خاندان میں سب سے کم تعلیم یافتہ ہیں، ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ ریحام خان ہمارے خاندان

میں کم تعلیم یافتہ تھیں، جب پروگرام کے میزبان نے ریحام خان کی ڈگری سے متعلق سوال پوچھا تو ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ میرے سامنے تو وہ بالکل نہیں پڑھتی تھیں اور ریحام خان نے نہ ہی میرے سامنے کوئی ڈگری لی اس کے علاوہ ریحام خان کو پڑھنے کا شوق بھی نہیں تھا۔ ڈاکٹر اعجاز نے کہا کہ میرا خاندان اعلیٰ تعلیم یافتہ ہے اور ہمارے خاندان میں کوئی شخص بھی ایسا نہیں ہے جو معمولی سا پڑھا ہوا ہو بلکہ تمام لوگ بہت پڑھے لکھے ہیں اور میرے خاندان میں انجینئرز اور ڈاکٹرز شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریحام خان ہمارے خاندان میں سب سے کم تعلیم یافتہ تھیں۔ ریحام خان کے سابق شوہر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریحام خان نے میرے بارے میں یہ بھی کہا کہ میں نے ان کو پڑھنے سے روکا اور وہ چھپ چھپ کر پڑھتی تھیں انہوں نے کہا کہ میں اسے کیوں روکتا اگر ایسا ہی کرنا ہوتا تو کسی ان پڑھ سے شادی نہ کر لیتا۔ ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میری دوسری بیوی بہت پڑھی لکھی ہے اور میں نے اسے مکمل آزادی دی ہوئی ہے اور ہر موقع پر اس کی مدد کی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…