پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

سینٹ الیکشن جذبات پر بھی بھاری پڑنے لگا،فیصل سبزواری پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے،فاروق ستار نے آنسو صاف کئے

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کی جانب سے نامزد امیدواروں نے سینیٹ کے لیے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔سینیٹ امیدواروں کے ناموں پر رابطہ کمیٹی کے اراکین اور پارٹی سربراہ کے درمیان اختلافات اب تک برقرار ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اراکین کی مخالفت کے باوجود کامران ٹیسوری کو سینیٹ امیدوار نامزد کیا اور انہوں نے

کاغذات نامزدگی بھی جمع کرادیے۔فاروق ستار کی جانب سے نامزد دیگر امیدواروں میں ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لیے احمد چنائی اور حسن فیروز جب کہ جنرل کیٹیگری کے لیے خواجہ سہیل منصور، قمر منصور، علی رضا عابدی، شاہد پاشا اور عامر چشتی کے نام سامنے آئے ہیں۔خواتین کی خصوصی نشست پر نگہت شفیق اور منگلا شرما کے نام سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے نامزد امیدوار امین الحق، نسرین جلیل اور فروغ نسیم نے اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کی، اس موقع پر فیصل سبزواری پارٹی سربراہ سے گلے مل کر آبدیدہ ہوگئے۔فاروق ستار نے اس موقع ہر ان کے آنسو صاف کئے ۔اس سے قبل پی آئی بی کالونی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارے نامزد کردہ امیدواروں کے نام فائنل ہیں جنہیں سب نے مبارکباد دی ہے۔امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جنرل کیٹیگری کے لیے کامران

ٹیسوری کا نام سرفہرست ہے۔دوسری جانب رابطہ کمیٹی کے اراکین نے کامران ٹیسوری کے نام پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔نسرین جلیل کا رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری کے بیک گراؤنڈ میں بہت ساری چیزیں ہیں اور کچھ ایسے معاملات ہیں جن پر یہاں بات نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں شخصیات پر نہیں جانا بلکہ پارٹی کو یکجا رکھنا ہے، چاہتے ہیں بہتر انداز سے معاملات حل ہوں۔واضح رہے کہ سینیٹ کی نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آج آخری روز ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…