منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

امریکی سینیٹ میں پاکستان کی امداد سے متعلق بل پر بحث کا آغاز،امریکی الزامات پر پاکستان نے کیا جواب دیا؟ارکان کو بھی آگاہ کردیاگیا

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا کی پارلیمنٹ میں پاکستان کے خلاف قومی دفاعی بل پاس ہونے کے بعد اب یہ بل امریکی سینیٹ میں زیر بحث ہے۔امریکی ارکان پارلیمنٹ نے سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کی، دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی عسکری امداد معطل کر چکے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق بل کانگریسی رہنما مارک سین فورڈ اور تھامس ماسی نے پیش کیا،

مارک سین فورڈ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم سے دہشت گردوں کو نوازا جانے کا سلسلہ بند کیا جائے اور مذکورہ امدادی رقم کو ہائی وے ٹرسٹ فنڈ میں شامل ہونا چاہیے جس سے ترقیاتی کام ہوسکیں۔تھامس ماسی نے کہا کہ قومی دفاعی پالیسی بل 2018 کا مطلب سب سے پہلے امریکا ہے، اس کے ذریعے سڑکوں اور پلوں کی تعمیر ہو گی ناکہ دوسری ریاستوں پر خرچ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جو ممالک امریکیوں کی موت پر خوش ہوتے اور جھنڈے جلاتے ہیں، ان کی مدد کرنے سے ہمارے ملک کا داخلی ڈھانچہ بری طرح متاثر ہورہا ہے جس کے تحفظ کے لیے ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔واضح رہے کہ چند ماہ قبل امریکی پارلیمنٹ میں قومی دفاعی پالیسی بل 2018 منظور ہوا جس میں امریکی اسٹیٹ ڈپارنمنٹ اور یو ایس ایجنسی فار انٹرنیشنل ڈولپمنٹ (یو ایس ایڈ)کی جانب سے پاکستان کی امداد پر پابندی کا تقاضہ کیا گیا ہے، بل کے حق میں 344 اور مخالفت میں 81 ووٹ ڈالے گئے۔ایوان زیریں میں پیش کیے جانے والے بل میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پاکستان کی غیر عسکری امداد بھی بند کی جائے اور وہ تمام رقم امریکا کے ترقیاتی شبعوں میں لگائی جائیں۔بل پیش کرنے والوں نے دعوی کیا تھا کہ وہ پاکستان کی عسکری امداد پر پابندی کا تقاضہ اس لیے کررہے ہیں کیوں کہ پاکستان دہشت گردوں کو ملٹری امداد اور انٹیلی جنس فراہم کرتا ہے مذکورہ الزام کو پاکستان نے قطعی رد کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…