پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عاصمہ رانی قتل کیس : تحریک انصاف اور خیبرپختونخواہ حکومت کی عزت دائو پر لگ گئی، بھتیجے کو بھاگنے کیوں دیالیکر آئو اسے،قاتل کے چچا اور تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلعی صدر آفتاب عالم کی چیف جسٹس کے سامنے کیا حالت ہو گئی؟

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت، سنا تھا کہ پشتون بڑے غیرت مند ہوتے ہیں، کیا پشتون چھپ کر بیٹھ سکتے ہیں، بچی کو مارا اور خود چھپ کر بیٹھ گئے، بھتیجے کو کیوں بھاگنے دیا، اگر آپ کی حکومت نے اثر ہونے کی کوشش کی تو کیس کے پی کے سے منتقل کر دینگے، آفتاب عالم بھتیجے کو لیکر آئو ، اگر آپ اپنے بھتیجے کو لائیں گے

تو آپ کی عزت ہو گی، بہادری میں نام بھی اونچا ہو گا، ہم حفاظتی ضمانت دینے کو تیار ہیں، مفرور قاتل کے چچا تحریک انصاف کے ضلعی صدر آفتاب عالم سے چیف جسٹس کا مکالمہ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں کوہاٹ کی میڈیکل طالبہ عاصمہ رانی قتل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے مفرور قاتل مجاہد آفریدی کے چچا آفتاب عالم جو کہ تحریک انصاف کوہاٹ کے ضلع صدر ہیں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ سنا تھا پشتون بڑے غیرت مند ہوتے ہیں، کیا پشتون چھپ کر بیٹھ سکتے ہیں، بچی کو مارا اور خود چھپ کر بیٹھ گئے، بھتیجے کو کیوں بھاگنے دیا، اگر آپ کی حکومت نے اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو کیس کے پی کے سے منتقل کر دینگے، چیف جسٹس نے آفتاب عالم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آفتاب عالم اپنے بھتیجے کو لیکر اائو، اگر آپ اپنے بھتیجے کو لایئں گے تو آپ کی عزت ہو گی، برادری میں نام بھی اونچا ہو گا۔ ہم حفاظتی ضمانت دینے کو تیار ہیں ، کیا ہم اتنے بے حس ہو گئے ہیں کہ خواتین کیساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ صلاح الدین محسود کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب تگڑے رہنا ہم آپ پر انحصار کر رہے ہیں۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس صلاح الدین محسود نے چیف جسٹس کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے کیس پر اثر انداز ہونے کی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی ہے۔ جانفشانی سے کیس کی تفتیش کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، ریڈ وارنٹ کیلئے درخواست دیدی ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…