بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

گلگت :سی پیک منصوبے کو 400 بھارتی تخریب کاروں سے خطرہ،وفاقی وزارت داخلہ

datetime 5  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت(آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے گلگت بلتستان (جی بی) کے وزارت داخلہ کو خبر دار کیا کہ بھارت، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تنصیبات پر حملے کرواسکتا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تنبیہ نامہ میں کہا گیا کہ متعلقہ حکام سیکیورٹی سخت کریں ۔جی بی وزارتِ داخلہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے گلگت بلتستان کو لیٹر نمبر 221/آئی ایس

2018 موصول ہوا ہے جس میں بھارت کی جانب سے سی پیک پر ممکنہ حملے کی پیش گوئی کی گئی۔لیٹر میں آگاہ کیا گیا کہ بھارت نے 400 نوجوان مسلمانوں کو افغانستان میں ٹریننگ کے لیے بھیجا جنہیں سی پیک کے ذیلی منصوبے مثلاً قراقرم ہائی وے (کے کے ایچ) اور دیگر اہم تنصیبات پر حملے کے لیے تیار کیا جارہا ہے۔لیٹر موصول ہونے کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے سی پیک پر سیکیورٹی سخت کردی۔واضح رہے کہ کے کے ایچ شاہراہ خنجراب پاس سے دیامیر ضلع تک پھیلی ہے جس پر دو درجن سے زائد پل تعمیر کیے گئے ہیں۔گلگت بلتستان کے ہوم سیکریٹری جاوید اکرام، انسپکٹر جنرل آف پولیس صابر احمد اور دیگر پولیس سمیت خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دیامیر ضلع کا دورہ کیا اور سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔آئی جی پی صابر احمد نے بریفنگ دی کہ جی بی میں غیر ملکیوں کی نقل و حرکت پر خصوصی نظر رکھی جارہی ہے۔اسی دوران آئی جی پی نے گلگت ، دیا میر اور بلتستان کے ڈی آئی جیز کو ممکنہ بھارتی شر پسند ی کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں اور کے کے ایچ پر خصوصی طور پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعینیاتی کو یقینی بنائیں۔گلگت کے ایس ایس پی رانا منصور الحسن حق نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ دفاع اداروں کے تعاون سے سی پیک کی فل

پروف سیکیورٹی سے متعلق اقدامات اٹھائے جارے ہیں۔گلگت پولیس نے دعویٰ کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے تعاون سے سی پیک منصوبے کو سبوتاڑ کرنے اور پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دینے کے لیے تیار منصوبے کو ناکام بنایا تھا۔جی بی پولیس نے بلاوارستان نیشنل فرنٹ سے تعلق رکھنے والے 12 ورکرز کو ضلع گزری کی یاسین ویلی سے حراست میں لیا اور ان کے قبضے سے وافر مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتارلوگوں کو ’را‘ نے فنڈنگ کی تھی تاکہ گلگت بلتستان میں بدامنی پھیلائی جائے اور سی پیک منصوبوں کو سبوتاڑکیا جا سکے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…