پشاور(آئی این پی )پشاور نادرن بائی پاس ٹول پلازہ کے مقام پر پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام جلسے عام میں شرکاء کے بیٹھنے کے لئے پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور مرکزی قائدین کے لئے 50 فٹ چوڑا اور 12 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے،جلسے عام کے لئے سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد افراد تعینات جبکہ جلسہ گاہ کے چاروں اطراف ایلیٹ فورس کے جوان اور بم ڈسپوزل یونٹ کا عملہ بھی تعینات کیا گیا تھاجبکہ خواتین پولیس بھی سیکیورٹی پر مامورتھیں،جب ناردرن بائی پاس
ٹول پلازہ کے قریب جلسے میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز پہنچی تو ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا،جلسہ گاہ میں خواتین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے جب کہ جلسہ گاہ کے اندر اور باہر بڑے بڑے پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔جلسہ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ شرکاء کے بیٹھنے کے لئے پنڈال میں 50 ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں اور شرکاء کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہے،اور مرکزی قائدین کے لئے 50 فٹ چوڑا اور 12 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔جلسے کی سیکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور جلسہ گاہ کے اطراف ایلیٹ فورس کے جوان اور بم ڈسپوزل یونٹ کا عملہ بھی موجود رہے گا جب کہ لیڈیز پولیس بھی سیکیورٹی پر تعینات ہے۔ میوزک کے تڑکے پر کارکنوں جھومنے لگے۔ خواتین کارکنوں کا بھی جوش و خروش دیدنی ہے۔ جلسے میں شرکت کیلئے ملک بھر سے قافلے پہنچے۔ لیگی رہنماؤں کے ساتھ بھی کارکن پنڈال میں آئے اور جوش و جذبہ عروج پر نظر آیا۔