اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان نے قبائلی علاقوں میں فوج بھیجنے کی مخالفت کردی،آرمی چیف قمر باجوہ سے رابطے ،راؤ انوار کے خلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ خود بھی لوگوں کے ساتھ ملکرراؤ انوار کو ڈھونڈیں گے ٗقبائلی علاقوں میں فوج نہیں بھیجنی چاہیے تھے ٗقبائلیوں کے مطالبات آرمی چیف تک پہنچاؤنگا ٗ ہمیں کبھی امریکہ کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی ٗفاٹا کے الحاق کیلئے پوری طرح مہم چلائیں گے۔ اتوار کو نیشنل پریس کلب کے باہر نقیب اللہ کے ماوورائے عدالت قتل کے خلاف محسود قبائل کے

احتجاجی دھرنے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ راؤ انوار نے صرف نقیب اللہ کا نہیں بلکہ دیگر لوگوں کا بھی قتل کیا۔انہوں نے دھرنا کے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اکیلے نہیں پورا پاکستان آپ کے ساتھ ہے اور وہ خود ان کے ساتھ مل کر راؤ انوار کو ڈھونڈیں گے۔عمران خان نے وعدہ کیا کہ وہ قبائلیوں کے مطالبات آرمی چیف تک پہنچائیں گے۔عمران خان نے کہا کہ نقیب اللہ کو جیسے قتل کیا گیا ایسے ہی کراچی میں کئی لوگ مارے گئے ٗ میں کوشش کرتا رہا کہ ظلم کے خلاف آواز بلند کروں۔انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے قتل کے حوالے سے آپ کے مطالبات درست ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاکہ ہمیں اپنی فوج قبائلی علاقوں میں نہیں بھیجنی چاہیے تھی ٗ فوج بھیجنے کی مخالفت پر میرا نام طالبان رکھ دیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے قبائلی علاقوں میں جو ظلم کیا، اگر کوئی کمزور قوم ہوتی اب تک ختم ہوچکی ہوتی، پرویز مشرف تاریخ پڑھ لیتے تو قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھجواتے۔ عمران خان نے کہا کہ ہمیں کبھی امریکا کی جنگ میں شرکت نہیں کرنی چاہیے تھی، اس جنگ کی مخالفت کرنے پر مجھے طالبان خان کا نام دے دیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف تاریخ پڑھ لیتے تو قبائلی علاقوں میں فوج نہ بھیجتے، ڈرون حملے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔وفاقی منتظم شدہ قبائلی علاقوں (فاٹا) کے مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں ضم ہونا ضروری ہے ٗ جو ایسا نہیں چاہتا وہ فاٹا کے عوام کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومتی وزراء کو اندازہ ہی نہیں کہ قبائلی علاقے کے لوگوں کے مسائل کیا ہیں ٗ کوشش کروں گا کہ فاٹا کا جلد از جلد پختونخوا کے ساتھ الحاق ہو، ہم فاٹا کے الحاق کے لیے پوری طرح مہم چلائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…