ہیلی کاپٹر سکینڈل ،عمران خان کے بعد پرویز خٹک بھی بری طرح پھنس گئے، سرکاری ہیلی کاپٹر پرایسا کام کرڈالا کہ پہلے کسی نے نہیں کیا ہوگا، حیرت انگیزانکشافات

4  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے 74 گھنٹے تک سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نہ صرف خود بلکہ ان کے سیاسی رفقاء بھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں میں ان کے ذاتی مشیر عون چوہدری، فیصل جاوید خان اور ابرار الحق بھی شامل ہیں۔

ایوی ایشن قانون کے مطابق سیاسی رہنما کے سیاسی مقاصد کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانوناً جرم ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق وزراء کو بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی تاہم وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک خود بھی ذاتی مقاصد کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے رہے ہیں۔پرویز خٹک قریبی دوست اور صوبائی وزیر مشتاق غنی کے عزیز کی شادی میں شرکت کے لئے ہیلی کاپٹر سے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پشاور کا فضائی سفر انتہائی حساس ہے ٗاس سفر کے لئے متعلقہ اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس ضروری ہے۔گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان نے کبھی سرکاری ہیلی کاپٹر کا ذاتی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا، اگر انہوں نے کبھی سرکاری ہیلی کاپٹر میں سفر کیا تو ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ یا وزیر داخلہ ساتھ تھے۔شاہ فرمان نے عمران خان کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو بدنام کرنے کے لئے یہ مسلم لیگ (ن) کے میڈیا سیل کی کارستانی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نہ صرف خود بلکہ ان کے سیاسی رفقاء بھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں میں ان کے ذاتی مشیر عون چوہدری، فیصل جاوید خان اور ابرار الحق بھی شامل ہیں۔ایوی ایشن قانون کے مطابق سیاسی رہنما کے سیاسی مقاصد کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانوناً جرم ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…