منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

’’ڈیپ فیکس‘‘ نے دنیا بھر میں کھلبلی مچادی،اہم سیاستدانوں اور اداکاراؤں کی فحش ویڈیوز منظر عام پر آگئیں،خطرناک انتباہ جاری

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)  ٹیکنالوجی ماہرین نے ڈیپ فیکس کے ذریعے پورن ویڈیوز میں ردوبدل کر کے اصل اداکاراؤں کے چہرے پر کسی اور کا چہرہ لگا ئے جانے کے سنگین نتائج سے خبردارکیا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ایک نئی چیز سامنے آئی ہے جسے ڈیپ فیکس کا نام دیا جارہا ہے اس میں پورن ویڈیوز میں ردوبدل کر کے اصل اداکاراؤں کے چہرے پر کسی اور کا چہرہ لگا دیا جاتا ہے۔

اس کام کے لیے استعمال کیے جانے والے ٹولز اب زیادہ طاقتور اور استعمال میں سہل ہیں جس کی باعث لوگوں کے جنسی تخیلات کو انٹرنیٹ پر منتقل کرنا ممکن ہوگیا ہے۔تجزیہ کاروں کے نزدیک اس نے نہ صرف شائستگی کی حدیں پار کر دی ہیں بلکہ ہم کیا دیکھتے اور سنتے ہیں، اس پر یقین کرنے کی حس بھی اثرانداز ہوئی ہے۔لیکن اس ٹیکنالوجی سے سنجیدہ نوعیت کے نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ جعلی خبروں کے بحران کا یہ محض آغاز ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کا چہرہ استعمال کرتے ہوئے کئی ویڈیوز منظرعام پر آ چکی ہیں اور یہ واضح ہے کہ انھیں پراپیگنڈے کے مقصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس قسم کی ویڈیوز بنانے کے لیے عام طور پر ایک مخصوص سافٹ ویئر کا استعمال کیا جاتا ہے، اسے بنانے والے ڈیزائنر کے مطابق ایک ماہ سے بھی کم وقت میں اسے ایک لاکھ سے زائد بار ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔جنسی تصاویر میں ردوبدل ایک صدی سے زائد وقت سے کیا جا رہا ہے، لیکن یہ ایک مشقت طلب کام ہے اور ویڈیوز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ زیادہ مشکل عمل ہے۔ حقیقت پسندانہ ایڈٹنگ کے لیے ہالی وڈ جیسی تکنیک اور بجٹ درکار ہوتا ہے۔لیکن اب یہ کام بیحد آسان ہو گیا ہے۔ منتخب شخص کی تصاویر اکٹھی کریں، ایک پورنوگرافک ویڈیو کا انتخاب کریں اور پھر انتظار کریں۔ آپ کا کمپیوٹر باقی کام کر دے گا، تاہم اگرچہ ایک چھوٹی سی ویڈیو کی تیاری میں 40 گھنٹے سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔سب سے مشہور ڈیپ فیکس مشہور شخصیات کے ہیں لیکن کسی کی بھی واضح تصاویر حاصل کر کے یہ کام کر سکتے ہیں اور جب لوگ اپنی بہت ساری سلفیاں اور تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہیں تو یہ کام کچھ زیادہ مشکل نہیں رہتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…