جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پشاور میں نوازشریف اور مریم نواز کے جلسے میں کتنے افراد شریک ہوئے؟ حیرت انگیز دعویٰ کردیاگیا

datetime 4  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی مرکزی رہنما ٗ سابق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پشاور نے بتا دیا ہے صادق اور امین کون ہے ؟کے پی کے کے حکمران نے عوام کی ترقی کی ہوتی تو نوازشریف کے جلسے میں خالی کرسیاں ہوتیں ٗ پشاور میں مسلم لیگ (ن)کا سیلاب آیا ہے ٗ ساڑھے تین سو ڈیم بنانے اور دوسرے ملکوں کو بجلی فراہم کر نے کا دعویٰ کر نیو الا بتائیں بجلی کہاں ہے ؟

عاصمہ رانی اور اسما ء کے قاتل کہاں ہیں ؟کے پی کے کی پولیس نا اہل نہیں عمران خان تم نا اہل ہو ٗ ساڑھے چار سال بعد میٹرو بس بن رہی ہے ٗ انٹر نیشنل سٹینڈر کے ہسپتال اور سکول کہاں ہیں ؟کے پی کے عوام دلیر ہیں لیڈر بھی دلیر اور بہادر ہوناچاہیے ٗ خیبر پختون خوا سمیت پورے پاکستان میں 2018کے الیکشن میں شیر دھاڑے گا ۔ اتوار کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پشاور نے نوازشریف کے حق میں فیصلہ دیدیا ہے ٗ پشاور نے بتادیا ہے کہ صادق اور امین کون ہے ؟۔انہوں نے کہاکہ آج مسلم لیگ نواز کا سیلاب آیا ہوا ہے ٗ ہم نے تاریخ میں پڑھا بھی ہے ٗ سنا بھی ہے اوردیکھا ہے کہ کے پی کے عوام بہادر اور جرات مند ہیں ٗ آپ کی بہادری اور دلیری مشہور ہے ٗ آپ بہادر ہیں تو لیڈر بھی بہادر ہونا چاہیے یا نہیں ؟ لیڈر بھی دلیر ہونا چاہیے یا نہیں ؟ انہوں نے کہاکہ کیا پانچ سال سازشیں کر نے والا آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے ٗ پانچ سال کنٹینر پر چڑھ کر بیٹھنے والا آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے ٗ جھوٹ بولنے والا آپ کا لیڈر ہوسکتا ہے؟ کیا الزام لگانے والا آپ کا لیڈر ہوسکتاہے ٗ بہتان لگانے والا لیڈر ہوسکتا ہے ؟ جس پر نہیں نہیں اور رو عمر ان رو کے نعرے لگائے گئے ۔مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ آج تک رو رہا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ پانچ سال اس نے خدمت کی ہوتی ہے تو پشاور میں (ن)لیگ کے جلسے میں خالی کرسیاں ہوتیں جیسے لاہور میں عمران خان کے جلسے میں تھیں۔ مریم نواز نے کہاکہ آپ نے 2013میں عمران خان کو ووٹ دیا

اور وہ آپ کے ووٹ کے جواب میں کنٹینر لے آیا اور ساڑھے چار سال اس کنٹینر سے اترا ہی نہیں ۔انہوں نے کہاکہ یکساں تعلیم کا دعویٰ کہاں گیا ہے ٗ کہا تھا امیر اور غریب کو ایک جیسی تعلیم ملے گی ٗ ایک سکول مجھے دکھادیں جو نیا بنا ہو بلکہ پچھلے بھی بند کر دیئے گئے ۔عمران خان نے انٹرنیشنل سٹینڈر کے ہسپتال بنانے کے دعوے کئے تھے وہ ہسپتال کہاں ہیں ؟انہوں نے کہاکہ کے پی کے لوگ علاج کیلئے پنجاب جاتے ہیں ٗ پنجاب کے ہسپتال آپ کے ہیں ٗ کیا کے پی کے کے عوام کا یہ حق نہیں تھا کہ ان کو ایک اچھا ہسپتال مل جاتا۔

انہوں نے کہاکہ دعویٰ کیا گیا کہ ساڑھے تین سو ڈیم بنائیں گے وہ کہاں ہیں ٗ کہاں تھا کے پی کے میں بجلی بنا کر دوسرے ممالک کو دینگے ٗ وہ بجلی کہاں ہے انہوں نے کہاکہ آپ کے پر سیلاب کی مصیبت آئی ہے او رجب ڈینگی آیا آپ ہسپتالوں میں تھے ٗ اس وقت کے پی کے کا لیڈرپہاڑوں پر چڑھ کر بیٹھا تھا ۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے چار سال یاد آیا نوازشریف دس ہزار میگا واٹ بجلی بنا گیا ٗ موٹر وے بنا گیا ٗ سی پیک بنا گیا ٗ نوازشریف دہشتگردی کے اندھیرے اللہ کے فضل وکرم سے ختم کر یا گیا ٗعمران خان کی چار سال بعد نیند کھلی ۔

میٹرو بس پر تنقید کر نے وارلے بتائیں آج پورا پشاور کھدا پڑا ہے ٗ کھودنے کی ضرورت نہیں ٗاگلی بار نوازشریف بنادیگا ٗ جب کنٹینر پرچڑھ کر کرتب دکھاتا تو کوئی دیکھنے نہیں آتا ۔انہوں نے کہاکہ کے پی کے لوگ پوچھ رہے ہیں پاکستان کی بیٹی عاصمہ ٗاسما اور شریفاں بی بی کے قاتل کہاں ہیں ؟عاصمہ رانی کے گھر والے عمران خان تمہاری راہ ددیکھتے رہے تم میں اتنی توفیق نہیں ہوئی کہ تم جا کر تسلی کا ہاتھ رکھ دوانہوں نے کہا کہ تم جہاں جاتے ہو پنجا پ پولیس کو گالی دیتے ہیں ٗہم کے پی کے پولیس کو کچھ نہیں کہیں گے ٗ

یہ ہمارے بھائی اوربیٹے ہیں ٗ کے پی کے پولیس نا اہل نہیں تم نا اہل ہو ٗ 2018کا الیکشن آرہا ہے ٗ 2018میں پشاور میں شیر دھاڑے گا ٗ کے پی کے میں شیر دھاڑے گا ٗ پورے پاکستان میں انشاء اللہ شیر دھاڑے گا ٗ لاہور کی طرح ٗ پنجاب کی طرح کے پی کے میں ترقی ہوگی ٗانہوں نے کہاکہ ووٹ کی توہین کا بدلہ 2018کے الیکشن میں مسلم لیگ نواز کو ووٹ دیکر لیں گے ٗ وعدہ کریں اپنے ووٹ کی عزت کرائیں گے ٗ آپ کی محبتوں کا جواب مسلم لیگ (ن) ٗنوازشریف اور مریم نواز 2018کے بعد خدمت کر کے دینگے ۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…