اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے بنائی گئی پولیس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں راؤ انوار اور پولیس پارٹی کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس ایڈیشنل آئی جی کرائم برانچ آفتاب پٹھان کی زیرصدارت ہوا جس میں راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے بنائی گئی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی،جنہوں نے اجلاس کو بتایا کہ راؤ انوار کی گرفتاری سے متعلق کوئی ٹھوس
پیشرفت نہیں ہوئی، راو انوار کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد سے لوٹنے والی پولیس ٹیم کی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے خیبر پختونخوا جانے والے ٹیم وہیں موجود ہے جس کے بعد اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا اور حساس اداروں سے نقیب اللہ قتل کیس میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لئے تکنیکی معاونت کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رکھا جائے۔