اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور حج معاہدہ ،سعودی وزیر حج ریاض میں وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کا انتظار کرتے رہے جبکہ پوری وزارت جدہ میں بیٹھی رہی ، وزیر مذہبی امور نے 48گھنٹے کے اندر اندر رپورٹ طلب کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت
مذہبی امور نے حج2018کے سلسلے میں جمعرات کے روز سعودی وزارت حج کے ساتھ حج معاملات پر معاہدہ کرنا تھا جبکہ وزیر مذہبی امور اور وزارت کے اعلیٰ حکام جدہ میں پہنچ کر وزیر مذہبی امور سعودی عرب کو تلاش کرتے رہے جبکہ وہ اس عرصے میں ریاض میں ہی موجود تھے ۔ وزارت مذہبی امور کے حکام کی نااہلی پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد سخت برہم ہوگئے اور جمعرات کے روز معاہدہ نہ ہوسکا ۔ دوسری جانب سعودی مذہبی امور کے حکام نے بھی پاکستانی ہم منصب کی جانب سے وقت پر نہ آنے پر سخت احتجاج کیا جس پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مذہبی امور کے حکام کی نااہلی کے خلاف 48گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی اس سلسلے میں ذمہ دار ہے اس کو سامنے لایا جائے ۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور کے حکام ڈی جی حج جدہ کو بچانے میں بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ جمعرات کے روز سعودی وزارت حج کے ساتھ حج معاملات پر معاہدہ کرنا تھا جبکہ وزیر مذہبی امور اور وزارت کے اعلیٰ حکام جدہ میں پہنچ کر وزیر مذہبی امور سعودی عرب کو تلاش کرتے رہے جبکہ وہ اس عرصے میں ریاض میں ہی موجود تھے ۔