اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے نہال ہاشمی کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کے کیس میں ایک ماہ قید اور پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی اور عدالت سے ہی گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا لیکن ایک رات جیل میں رہنے کے بعد نہال ہاشمی کی طبیعت خراب ہو گئی اور انہیں اڈیالہ جیل کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا، جہاں پر سابق سینیٹر نہال ہاشمی کو وی آئی پی سہولتیں دیے
جانے کا انکشاف ہوا ہے، نہال ہاشمی ہسپتال کے وی آئی پی کمرے میں ہیں جہاں پر انہیں ٹیلی ویژن، اخبارات اور دیگر تمام ضروریات زندگی کی سہولیات میسر ہیں جس میں ہیٹر بھی شامل ہے، نہال ہاشمی کو اتنی زیادہ سہولیات دینے پر تجزیہ کاروں نے جیل کے حکام کو اپنی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے نہال ہاشمی کو سزا سنائی ہے اور اس موقع پر انہیں وی آئی پی سہولیات دینے کی کیا حیثیت ہے؟