منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

کے پی پولیس کا مردان کی عاصمہ کی لاش 24 گھنٹوں میں ڈھونڈنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان(این این آئی)خیبر پختونخوا پولیس کا مردان میں درندگی کا شکار ہونے والی 4 سالہ بچی عاصمہ کی لاش کو 24 گھنٹوں میں ڈھونڈنے کا دعویٰ جھوٹا نکلا، اہلخانہ کے مطابق انہوں نے بچی کی لاش خود ڈھونڈی تھی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مقتول بچی کے دادا نے انکشاف کیا کہ عاصمہ کی لاش گھر کی خواتین نے ڈھونڈی، پولیس واقعہ کی جگہ پر بھی نہیں آئی بلکہ لواحقین سے بچی کی لاش چوکی پر منگوالی۔گھر کی خواتین نے کھیتوں میں جا کر

عاصمہ کی لاش ڈھونڈ نکالی ٗ جب پولیس کو بتایا تو ان سے کہا گیا کہ بچی کی لاش چوکی لے آؤ ٗ جب وہاں گئے تو کہا گیا کہ لاش کو ہسپتال لے جاؤ۔مقتول بچی کے چچا کے مطابق جب انہوں نے بچی کی گمشدگی کی خبر پولیس چوکی کو دی تو ان سے کہا گیا کہ آپ لوگ تلاش کریں جس کے بعد اگلے دن 3 بجے بچی کی لاش کھیتوں سے ملی ٗاب یہ معلوم نہیں کہ بچی خود وہاں گئی یا اسے لے جایا گیا۔بچی کے چچا کے مطابق بچی کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن اس وقت ڈاکٹروں نے اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا کہ بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سے تھانے کے چکر لگتے رہے ٗ پولیس بھی صبح شام یہاں ہوتی ہے، پورے علاقے سے ڈی این اے کے نمونے بھی لے لیے گئے ہیں۔بچی کے چچا کے مطابق ہمیں کسی پر شک نہیں، نہ ہماری کسی سے ذاتی دشمنی ہے، نجانے اتنی چھوٹی بچی سے کون دشمنی نکالے گا۔مقتول بچی کے چچا کا کہنا تھا کہ اس واقعہ کے بعد بچے تو ڈرے ہی ہیں، ہم بھی ڈر گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بچے اسکول نہیں جانا چاہتے اور ہم بھی انہیں بھیجنا نہیں چاہ رہے۔یاد رہے کہ مردان کے گاؤں گوجر گڑھی کے علاقے جندر پار کی 4 سالہ بچی عاصمہ کی لاش 15 جنوری کو گھر کے قریب کھیتوں سے برآمد ہوئی تھی جس کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوئی تھی کہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مردان میں واقع عاصمہ کی رہائش گاہ کا دورہ کیا تھا اور ملزمان کی گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔بعدازاں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے بھی بچی کے قتل کا ازخود نوٹس لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…