بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

ایک اور سیاسی جماعت مسلم لیگ (ن)میں ضم ہوگئی،نوازشریف کی موجودگی میں بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 3  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا، یقین دلاتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل حل کرے گی، مجھے یہ کہتے ہوئے برا لگتا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا،

کروڑوں لوگوں نے ووٹ دے کر مجھے وزیراعظم بنایا اور پانچ ججوں نے مجھے نکال دیا، اللہ ہمیں ایسے فیصلوں سے بچائے جو پاکستان میں انتشار پھیلانے کا باعث بنیں، ہمیں مل کر ایسا کردار ادا کرنا ہو گا کہ منتخب وزیراعظم اپنی مدت پوری کریں۔جمعہ کو پاکستان مسلم الائنس کی مسلم لیگ (ن)میں انضمام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ مسلم لیگ (ن)آئندہ الیکشن جیتے گی اور کوشش کرے گی مسئلوں کو حل کرنے کیلئے، پچاس سال سے مقامی افراد کو بنیادی حقوق نہ ملنا زیادتی ہے، جب سے مجھے منصب سے ہٹایاگیا میں عوام میں جا رہا ہوں، مجھے کروڑوں لوگوں نے ووٹ دے کر وزیراعظم بنایا اور پانچ ججوں نے مجھے نکال دیا، ستر سالوں سے ایسا ہوتا آرہا ہے، ہمیں ایسا کردار ادا کرنا چاہیے کہ آئندہ ایسا نہ ہو اور وزیراعظم اپنی مدت پوری کرے، مجھے فخر ہے کہ ہم نے پاکستان کے 20کروڑ عوام کی خدمت کی، مجھے یہ کہتے ہوئے برا لگتا ہے کہ مجھے نااہل کیا گیا، مجھے نکالے جانے کے باوجود مسلم لیگ (ن)اپنے عوام سے کئے وعدے پورے کررہی ہے اور ترقیاتی کام جاری ہیں، اس فیصلے سے پاکستان میں انتشار پھیلا ہے، اللہ ہمیں اپنے فیصلوں سے بچائے جو ملک میں انتشار پھیلائیں، ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ہے، کراچی سے پشاور تک چھ رویہ موٹروے ایک عجوبہ ہے جو ہم بنارہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…