کوہاٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ قاتل پی ٹی آئی کے عہدیدار کا بھتیجا نہیں ہے، تفصیلات کے مطابق میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ کو رشتے کے انکار پر قتل کرنے والا ملزم مجاہد مفرور ہے۔ طالبہ نے مرتے وقت قاتل کا نام بتا دیا، اس کے بعد اس قاتل کو تحریک انصاف کے اہم عہدیدار کا بھتیجا کہا گیا اور بتایا گیا کہ وہ سعودی عرب فرار ہو چکا ہے،
ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ مسلم لیگ (ن) کا میڈیا سیل 2 روز سے یہ پروپیگنڈہ کر رہا ہے کہ قاتل تحریک انصاف کے عہدیدار کا بھتیجا ہے لیکن وہ یہ بات نہیں بتاتے کہ قاتل کا باپ عوامی نیشنل پارٹی کا سینئر عہدیدار ہے اور قاتل مجاہد خود اے این پی کا فعال رکن ہے اور قتل کی جانے والی عاصمہ اسی تحریک انصاف کے عہدیدار کی بھتیجی ہے۔ فیاض الحسن نے کہا کہ دوسری بات یہ کہ خبیث قاتل نے تین بجے عاصمہ کو قتل کیا اور خود 9 بجے سعودی عرب روانہ ہوگیا، انہوں نے کہا کہخیبرپختونخوا پولیس انٹرپول سے رابطہ کرکے اسے واپس لانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور اس کا نتیجہ ضرور نکلے گا اور قاتل کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن نے کہا کہ اس معاملے پر پروپیگنڈہ انتہائی شرمناک ہے کیونکہ قاتل کو تحریک انصاف کے عہدیدار کا بھتیجا کہا جا رہا ہے حالانکہ قاتل اے این پی کا سرگرم رکن ہے اور اس کا باپ اے این پی کا سینئر عہدیدار ہے۔ میڈیکل کالج کی طالبہ عاصمہ کو رشتے کے انکار پر قتل کرنے والا ملزم مجاہد مفرور ہے۔ طالبہ نے مرتے وقت قاتل کا نام بتا دیا، اس کے بعد اس قاتل کو تحریک انصاف کے اہم عہدیدار کا بھتیجا کہا گیا اور بتایا گیا کہ وہ سعودی عرب فرار ہو چکا ہے قاتل کا باپ عوامی نیشنل پارٹی کا سینئر عہدیدار ہے اور قاتل مجاہد خود اے این پی کا فعال رکن ہے اور قتل کی جانے والی عاصمہ اسی تحریک انصاف کے عہدیدار کی بھتیجی ہے۔