جمعہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2025 

راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے پولیس زرداری ہاؤس پر چھاپہ مار ے ،عابد شیر علی

datetime 1  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) وزیر مملکت برائے بجلی عابد شیر علی نے سابق ( ایس ایس پی) راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے پولیس کو زرداری ہاؤس پر چھاپہ مارنے کا مشورہ دے دیا۔ جمعرات کے روز کراچی پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ راؤ انوار ایک قاتل، ڈاکو ہے جس نے معصوم لوگوں کی جان لی ہے ایسے مجرم کو ہر حال میں گرفتار کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پولیس کو مشورہ دیتا ہوں کہ سابق ( ایس ایس پی) راؤ انوار

کو گرفتار کرنے کے لئے زرداری ہاؤس پر چھاپہ مارا جائے تو راؤ انوار مل جائے گا ان کا کہنا تھا کہ آئندہ کے لئے الیکشن میں سندھ کی گندگی کو صاف کیا جائے گا اور پیپلزپارٹی میں ان کے حواریوں نے جو سندھ کا مال لوٹا عوام کے حقوق پر ڈاکہ مارا اور آیان علی کے بیگ میں سندھ کے لوگوں کے پیسے بھیجے اور حکمران نے ان پیسوں سے باہر محل بنائے اب ان لوگوں کے لئے یہ یوم حساب ہے میرا اقتدار عشق ہے آگے آگے دیکھیئے ہوتا ہے کیا؟

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بخارا کا آدھا چاند


رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…