لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فا ئر نگ ، چار خواتین سمیت 8 افراد زخمی

1  فروری‬‮  2018

سیری(آن لائن )لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی شدید فائر نگ اور گولہ باری بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا چار خواتین سمیت 8 افراد زخمی گھروں کی کھڑ کیاں ،دروازے لرز اٹھے تعلیمی ادارے بند ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ لوگ گھروں میں محصور ہو گئے پاک فوج کی منہ توڑ جوابی کاروائی دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گاؤں سیری، کٹہڑہ ، مڑھوٹہ ، چتر ، جگال پال میں بھارتی

فوج نے صبح8 بجے اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری شروع کر دی جس کے نتیجے میں محمد فاروق ولد الف دین عمر 25 سال ساکن جگال پال قوم گجر ، تصرف بیگم زوجہ محمد جاوید عمر 35 سال قوم راجپوت ساکن جگال پال ، شبینہ ابرار زوجہ محمد ابرابر عمر 36 سال ساکن جگال پال ، احتشام غفار ولد عبدالغفار عمر 18 سال ساکن جگال پال، محمد اصغر ولد لعل ، شہناز دختر اقبال، شاہنواز غفار ولد محمد غفار شدید زخمی ہو گئے زخمیو ں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوآرٹر ہسپتال کھوئی رٹہ لایا گیاآمنہ الیاس دختر محمد الیاس کو تشویشناک حالت میں DHQ کوٹلی ریفر کر دیا گیا بھارتی فوج کی شدید فائرنگ اور گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں اور دروازے لرز اٹھے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند کر دےئے گئے اور ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ادھر پاک فوج نے منہ توڑ جوابی کاروائی کرتے ہوئے دشمن کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا آخری اطلاعات آنے تک فائر نگ کا سلسلہ جاری تھا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…