ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شیخ رشید نے بڑی غلطی کردی،پارلیمنٹ پر لعنت ڈال کر کوئی غلط کام نہیں کیا کیونکہ ۔۔! عمران خان کا انٹرویو،بڑے مطالبے سے دستبردار، آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کے پی کے پولیس کے بارے میں چیف جسٹس کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے ٗپارلیمنٹ پر لعنت ڈال کر کوئی غلط کام نہیں کیا ٗسندھ میں زرداری اورپنجاب میں شریف مافیا کے خلاف اتحاد بنائیں گے، شیخ رشید کو استعفے کا اعلان سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے تھا ،نوازشریف کو اس زندگی میں ہی نہیں ٗ اگلی زندگی میں بھی نااہل رہنا چاہیے ۔

ایک انٹرویو میں عمر ان خان نے کہا کہ 2013کے انتخابات کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی اور اس بات پر ہم نے سب سے زیادہ شور مچایا اور احتجاج بھی کیا اس لئے یہ لوگ میرے پیچھے پڑے ہوئے ہیں ، مجھ پر 6دہشت گردی کے مقدمے درج کروا دیے گئے ہیں ، میں عدلیہ اور چیف جسٹس صاحب کی عزت کرتا ہوں ، ان کے فیصلوں کی وجہ سے لوگوں کو امید ملی ہے ٗ کے پی کے پولیس کے بارے میں چیف جسٹس کے ریمارکس کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جارہا ہے ، خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر رہی ، جوانوں نے شہادتیں دی ہیں اور خیبرپختونخوا میں جرائم میں کمی آئی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ پولیس سے ماورائے عدالت قتل کروائیں گے تو وہ خود بھی لوگوں کو قتل کریں گے ، پی ٹی وی کے سی سی ٹی وی کیمرہ دیکھ کر 2منٹ میں پتہ چل سکتا ہے کہ وہاں حملہ کن لوگوں نے کیا تھا مگر حکمران اس کیس کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں ،مجھے اپنے خلاف کیسز میں عدالتوں میں پیش ہونا ہوگا اس کے علاوہ میرے پاس کوئی چوائس نہیں ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں صادق اور امین لوگوں کاہونا ضروری ہے ،مغربی جمہوریت میں کوئی اس وقت تک عہدے پر نہیں آسکتا جب تک صادق اور امین نہ ہو ، اگر آپ صادق اور امین نہیں ہیں تو عوام آپ کو ٹیکس کیوں دیں گے ، نوازشریف کو اس زندگی میں ہی نہیں بلکہ اگلی زندگی میں بھی نااہل رہنا چاہیے ،انہیں قطری خط پر ہی دوبارہ نااہل کردینا چاہیے ،

نوازشریف نے 30ہزار کروڑ روپے بیرون ملک رکھے ہوئے ہیں ، اسحاق ڈار اور نوازشریف پاکستان سے پیسے باہر بھیجتے رہے ہیں ، ان کے بچے کہتے ہیں کہ ہم پاکستانی شہری ہی نہیں ہیں ،نوازشریف اور اسحاق ڈار دونوں کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے ۔عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو کرپٹ کرنے کا عمل پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے شروع کیا ،شہباز شریف اور زرداری دونوں ایک دوسرے کے پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالیں تو ملک کے قرضے اتر جائیں گے ، میں نے شریف مافیا کے خلاف الیکشن میں دھاندلی اور پانامہ پر جنگ لڑی ہے ،

پانامہ پر جواب مانگا تو میرا منہ بند کرنے کیلئے مجھ پر کیسز کئے گئے ، مافیا کے ساتھ جنگ میں پھنسا ہوا تھا تو تمام صوبوں کو وقت نہیں دے سکا ۔سندھ میں زرداری اورپنجاب میں شریف مافیا کے خلاف اتحاد بنائیں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ شیخ رشید جذباتی ہوگئے تھے ،انہیں استعفے کا اعلان سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے تھا ، استعفیٰ ایک ہتھیار ہوتا ہے اس کا فیصلہ وقت پر کرنا چاہیے ، پارلیمنٹ کے لئے لعنت کا لفظ میں نے ٹھیک استعمال کیا ،ملک میں کوئی کام نہیں ہورہا تھا اس لئے قبل ازوقت انتخابات چاہتے تھے مگر اب میں انتخابات پر اپنے وقت پر ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ،

علی ترین کو ہم نے میرٹ کے اوپر ٹکٹ دیا تھا ،مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی سیاست کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ،نوازشریف سپریم کورٹ پر حملہ آور ہو رہے ہیں ، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خود بھی سپریم کورٹ کو نشانہ بنا رہے ہیں ، خواجہ آصف دبئی سے ماہانہ 16لاکھ روپے تنخواہ لے رہا ہے ،اگر آپ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں مانتے تو باقی لوگ کیوں مانیں گے ، نوازشریف صرف سزا سے بچنے کیلئے سپریم کورٹ کو تباہ کر رہے ہیں ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس اب تک 1200پولیس اہلکاروں کی شہادت دے چکی ہے ،

پنجاب اور سندھ کے حکمران اتنی دیر سے حکومت کر رہے ہیں مگر وہ پولیس کے نظام کو ٹھیک نہیں کرسکے ، کے پی کے پولیس نے پہلی دفعہ طالبان کا بھی مقابلہ کیا ہے ، ہماری پولیس کی کارکردگی کی وجہ سے جرائم میں کمی آئی ہے ،اسفند یار ولی پہلے دبئی بیٹھے ہوتے تھے پر اب یہاں جلسے کر رہے ہیں ، خیبرپختونخوا پولیس کو بدنام کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔ ایک اور سوال پر عمران خان نے کہا کہ عاصمہ قتل کیس میں کے پی کے پولیس پوری رپورٹ پیش کرے گی

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…