بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جو کرنا ہے کر لو۔۔! چیف جسٹس کی جانب سے ’’میمو گیٹ‘‘ فائل طلب کیے جانے پر حسین حقانی نے ایسا جواب دے دیا کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) حسین حقانی نے کا کہنا ہے کہ دنیا میں مزید مذاق بنوانا ہے تو نوٹس بھیج کر وقت ضائع کر لیں، تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آیا تھا تو کیا تیر مار لیا تھا ٹکر پر ادارہ چلانے والوں نے؟ دنیا بھر میں پہلے ہی کافی مذاق اڑ چکا۔ مزید مذاق اڑوانا ہے تو نوٹس بھیج کر وقت ضائع کر لیں،

پہلے بھی پہاڑ کھودا تو چوہا ہی برآمد ہوا تھا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایک ایسے پاکستانی بھی ہیں جو عدالت سے وعدہ کرکے واپس نہیں آئے، چیف جسٹس ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ حسین حقانی کدھرگیا؟کیا وہ بھی ووٹ ڈالیں گے؟ کیوں نہ حسین حقانی کو بلالیں اکہ وہ یہاں آکر میمو گیٹ کا سامناکریں،چیف جسٹس نے اس موقع پر میمو گیٹ سکینڈل کیس کی فائل طلب کرلی، حسین حقانی امریکہ میں پاکستان کے سفیر رہے ہیں اور ملک کی بڑی سیاسی جماعت پیپلزپارٹی سے ان کاتعلق ہے میمو گیٹ سکینڈل کے بعد وہ جنوری2012ئمیں تحریری یقین دہانی پر ملک سے باہرگئے لیکن پھر کبھی واپس نہ آئے۔واضح رہے کہ حسین حقانی نے گزشتہ روزچیف جسٹس کے اس بیان پر کہ ’’ہم اپنے فیصلے ضمیر کے مطابق کرتے ہیں‘‘ ٹوئٹر پر انتہائی متنازعہ تبصرہ کیاتھا کہ ’’یہ ضمیر صاحب میجر جنرل ہیں یا لیفٹیننٹ جنرل؟‘‘ حسین حقانی نے چیف جسٹس کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہاتھا کہ ’’جج صاحبان کا کام قانون کے مطابق فیصلہ دینا ہے،ضمیر صاحب کے کہنے پر نہیں‘‘ امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ آیا تھا تو کیا تیر مار لیا تھا ٹکر پر ادارہ چلانے والوں نے؟ دنیا بھر میں پہلے ہی کافی مذاق اڑ چکا۔ مزید مذاق اڑوانا ہے تو نوٹس بھیج کر وقت ضائع کر لیں،

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…