جمعہ‬‮ ، 28 فروری‬‮ 2025 

ہزاروں گیلن یومیہ تیل کی پیدوار،خیبرپختونخوا حکومت اور روس کے سرمایہ کاروں کی کنسورشیم’’ ہِماش اپاراٹ‘‘ کے مابین بڑا معاہدہ طے پاگیا،منصوبے کی زبردست تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا وفاقی حکومت پختونخوا کے ہر منصوبہ میں خامی نکالتی ہے لیکن شہباز شریف کے منصوبوں کو ایک منٹ میں کلین چٹ مل جاتی ہے۔ بدھ کوخیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں حکومت خیبر پختونخوا اور روسی کمپنی ہِماش کے مابین ہونے والے مفاہمتی یاداشت کی تقریب کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن مہم میں عوام سے جو وعدے کیے تھے ان کو پورا کیا ہے۔

شہباز شریف کو آج جواب مل گیا ہے جنہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کو ایک میگاواٹ بجلی پیدا نہ کرنے کا طعنہ دیا تھا،آج خیبر پختونخوا کی سرمایہ کار دوست پالیسی کی وجہ سے خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری بڑھ رہی ہیں، آج نیا خیبر پختوا کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا،صوبے میں بہت سی توانائی کے منصبوے جاری ہیں،خیبر پختونخوا اس وقت 70 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے جس کو نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کیلئے وفاقی حکومت تیار نہیں ،وفاقی حکومت رکاوٹ ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ماحول دوست بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے باوجود حکومت فرنس آئل اور ایل این جی کے ذریعے بجلی پیدا کرنے پر تلی ہے، بجلی کی درآمدات ڈالرز میں ہونے کی وجہ سے اس کا سارا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ حکومت کے پاس 78 میگاواٹ ماحول دوست بجلی دستیاب ہے لیکن وفاقی حکومت لینے کیلئے تیار نہیں۔خیبر پختونخوا پولیس سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ پختونخوا پولیس کو بدنام کرنے کیلئے ایک بھر پور مہم شروع کی گئی ہے۔انسداد ہشتگردی کی عدالت میں طلبی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’جی ہاں! جیسا کہ میں بہت بڑا دہشتگرد ہوں‘۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا کہ اس منصوبے کا فائدہ خیبر پختوا صوبے کو ہوگا، بغیر کسی کمیشن کے صوبے کو منافع دس فیصد حصہ ملے گا ،صوبے میں 2500 میگاواٹ کے اور پراجیکٹس آرہے ہیں،

حکومت ایل این جی منصوبے کو فروغ دینا چاہتی ہے اس لیے سولر اور ہائیڈرو پراجیکٹس کی منظوری نہیں دے رہی،اس منصوبے میں صوبائی حکومت کا ایک بھی پیسہ خرچ نہیں ہوگا،اس طرح کو معاہدہ کوئی اور کر کے دکھائے، اس منصوبے میں کرپشن کا شائبہ تک نہیں۔صوبائی وزیر توانائی عاطف خان نے کہا کہ ٹیرف کی منظوری دینا وفاقی حکومت کا کام ہے،خیبر پختونخوا حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے،ہِماش جیسی مستند کمپنیوں کے ذریعے خیبر پختونخوا میں ترقی و خوشحالی آئیگی۔

قبل ازین خیبر پختونخوحکومت کے زیر انتظام خیبر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ اور روسی سرمایہ کاروں کی کنسورشیم’’ ہِماش اپاراٹ‘‘ کے مابین خیبر پختونخوا کے علاقے کوہاٹ میں 20 ہزار گیلن یومیہ پیداواری صلاحیت رکھنے والی آئل ریفائنری کے قیام کے معاہدے پر دستخط ہوا۔خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والے مفاہمتی یاداشت کی تقریب میں خیر پختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی کی طرفسے چیف پلاننگ آٖفیسر انرجی اینڈ پاور زین اللہ شاہ اور ہِماش کی طرف سے یورو سلاف نے دستاویزات پر دستخط کی۔تقریب میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک، صوبائی وزیر توانی عاطف خان،روسی کمپنی کے نمائندوں ویان میچل ، عثمان چوہدری ودیگر نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…