ہفتہ‬‮ ، 28 ستمبر‬‮ 2024 

امریکا، افغانستان اور بھارت پاکستان کے خلاف صف آرا ہو چکے وہیں پاکستان روس کے اور قریب ہو گیا ، وزیر دفاع

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) وزیردفاع خرم دستگیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حقانی نیٹ ورک افغان مہاجرین کیمپوں میں پناہ لے رہا ہے، جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ حقانی یا دہشتگردوں کا کوئی اور منظم گروہ یا ٹھکانہ پاکستان میں موجود ہے، جہاں پر امریکا، افغانستان اور بھارت پاکستان کے خلاف صف آرا ہو چکے ہیں وہیں پاکستان روس کے اور قریب ہو گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وزارت داخلہ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کیا،

انہوں نے کہا کہ پاک افغان بارڈر منیجمنٹ پاکستان کی اولین ترجیح ہے، امریکی تھنک ٹینکس کہہ رہے ہیں کہ شمالی روٹ قابل عمل نہیں ہے، 2012ء کے بعد امریکی امداد میں پہلے ہی62فیصد کمی آچکی تھی، پاکستان کے پاس امریکہ کے زمینی اور فضائی رابطے بھی بند کرنے کا آپشن موجود ہے، انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ انٹلی جنس شیئرنگ کا کوئی تحریری معاہدہ نہیں ہے، امریکہ ہلمند شوریٰ پر بھی توجہ دے، پاکستان نے انٹلی جنس تعاون روکنے پر امریکہ کو تحریری طور پر آگاہ نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے بچے کچھ افراد پاکستان میں موجود افغان مہاجر کیمپوں میں روپوش ہیں کیونکہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد کے تحت دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو ختم کیا جا چکا ہے، اکا دکا دہشتگرد کہیں نہ کہیں موجود ہیں، مہاجر کیمپوں میں چندایک موجود ہیں جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ دہشتگردوں کا پاکستان میں کوئی منظم گروہ یا ٹھکانہ ہے، انہوں نے کہا کہ تمام منظم ٹھکانے ختم کئے جا چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے1.3ارب ڈالر کی امداد مزید کی گئی، امریکہ، افغانستان اور بھارت پاکستان کے خلاف صف آرا ہو چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان رفتہ رفتہ روس کے قریب ہو رہا ہے، پاکستان نے روس سے دفاعی اور فوجی تعاون کو بڑھانے کے علاوہ پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان فوجی مشقیں بھی ہوئی ہیں،

پاکستان نے ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں، اس ضمن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا مطالبہ دورہ ایران، اس کے علاوہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر کا بھی دورہ ایران اہم پیشرفت ہیں، پاکستان پوری تنرسی کے ساتھ افغانستان میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان نے تمام اسلامی ممالک کو انسدادہشتگردی کی تربیت میں معاونت پیش کی، پاکستان سعودی عرب کے جغرافیائی حدود کے

دفاع کے نظام پر قائم ہے، پاکستان اور چین کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، چین پاکستان کو فولادی اتحادی اور ہر موسم کا ساتھی قرار دے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ 2017ء پاک بھارت تعلقات میں بھارت کی جانب سے ابتری کا سال تھا، بھارت نے لائن آف کنٹرول پر 2ہزار سے زائد سیز فائر کی خلاف ورزی کی، انہوں نے کہا کہ بھارت اور بھارتی وزیراعظم کی پالیسیاں جارحیت پر مبنی اور خطے میں امن کیلئے سنگین خطرہ ہیں، انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کو بھارت کے جارحانہ جنگی عزائم پر توجہ دینی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



خوشحالی کے چھ اصول


وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…