اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خرم دستگیر نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی طرف سے فوجی امداد بند کئے جانے کے بعد اپنی خارجہ پالیسی میں علاقائی سطح پر نئی صف بندی کر نے پر غور کررہا ہے ۔
ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پاکستان فوجی سازو سامان کیلئے روس ٗ چین اور یورپ کے ساتھ تعلقات پر انحصار کر رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کے اب بھی مشترکہ مفادات ہیں ۔