ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

نقیب قتل کیس میں معطل راؤ انوار آصف زرداری کے گھر میں موجود،دھماکہ خیز انکشاف نے سندھ پولیس،خفیہ ایجنسیوں کو ہلا کر رکھ دیا،اب کیا ہوگا

datetime 30  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ کراچی میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے وہ کسی صورت بھی قابل قبول نہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں بھی یہ معاملہ اٹھایا تھا ۔ جن لوگوں کو راؤ انوار نے مارا ہے ہو سکتا ہے کہ وہ دہشتگرد ہوں ، لیکن اگر انہوں نے خود ہی تمام فیصلے کرنےہیں تو عدالتوں کو بند کر دیں۔

جہاں تک یہ بات ہے کہ راؤ انوار مل نہیں رہے تو راؤ انوار وہیں سے ملیں گے جن کے وہ لاڈلے ہیں۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ راؤ انوار آصف علی زرداری کے گھر ملیں گے ،اس کے علاوہ کہیں اور نہیں ملیں گے ، ان کی گرفتاری کے لیے بلاول ہاؤس میں چھاپے مارے جائیں۔ کیونکہ انہوں نے ہی راؤ انوار کو تحفظ دیا ہو گا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ  فارو ق ستار نے بھی کہا تھا کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے زیر زمین جانے کا مقصد یہ ہے کہ کوئی نہ کوئی اس کو پناہ دے رہا ہے۔ فرض کریں اگر عوام کو شک ہے کہ وہ بلاول ہاؤس میں ہے تو ا س کی تلاشی لی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ پہلی ذمہ داری سابق صدر آصف زرداری پرعائدہوتی ہے،ان کی ناک کے نیچے اس کی باربارتعیناتی ہوتی رہی تاہم پیپلزپارٹی کی حکومت مقابلوں کی پالیسی کی وضاحت کرے۔مقابلوں کی آڑمیں جرائم کی دنیااورناجائزدھندے پرورش پاتے ہیں،عوام کی شکایات  پر راؤانوار کے کئی مرتبہ تبادلے ہوئے مگروہ پھرآجاتاہے،پہلے قائم علی شاہ اوراب مرادعلی شاہ وزیر اعلیٰ سندھ  ہیں۔ مقابلے کرنے والے پولیس اہلکاروں کوسزادی جائے۔عمران خان کوپارلیمنٹ پرلعنت نہیں بھیجنی چاہیے تھی،واضح رہے کہ رائو انوار کا کچھ پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کہاں موجود ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…