اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کیس کی سماعت، نواز شریف مریم نواز اور کییٹن صفدر عدالت میں پیش ہو گئے،عدالت نےکیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ، 12 بجے سنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آج احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف ان کی صاحبزدی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو دن 12بارہ بجے سنایا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل کا کہنا ہے کہ نیب ضمنی ریفرنس میں کوئی نئی چیز نہیںا ستغاثہ تسلیم کر رہا ہے کہ اس کا پہلا کیس کمزور تھاضمنی ریفرنس میں کوئی نئی چیز نہیں ہے وہی پرانے الزامات دہرائے جا رہے ہیں۔احتساب عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام عدالتوں میں میرے خلاف کیسز لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ان مقدمات کی وجہ کیا ہے اس کو ڈھونڈنے کی کوشش کریں ۔