منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

نقیب اللہ محسود کے سندھ کی معروف سیاسی شخصیت کی بیٹی سے تعلقات تھے جس کی وجہ سے پولیس کو اسے قتل کرنے کا ٹاسک دیاگیا،معروف صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)نقیب اللہ محسود کے سندھ کی معروف سیاسی شخصیت کی بیٹی سے تعلقات تھے جس کی وجہ سے پولیس کو اسے قتل کرنے کا ٹاسک دیاگیا،معروف صحافی کے چونکا دینے والے انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و اینکر پرسن جمیل فاروقی نے اپنے کالم ”عشق سے انکاﺅنٹر تک“ میں نقیب اللہ محسود کے قتل کے پس پردہ محرکات کے حوالے سے سنگین دعوے کردیئے ہیں ، اپنے کالم میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ماڈل جیسا دکھنے والا نقیب اللہ محسود ایک اہم سیاسی رہنما کیبیٹی کے عشق میں گرفتارتھا

جبکہ لڑکی بھی اس پر مرمٹی تھی ،نقیب محسود اور وہ لڑکی دونوں ماڈلنگ میں دلچسپی رکھتے تھے انہوں نے نقیب اور اس لڑکی کے درمیان ہونیوالی ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی نے نقیب کو بتایتھا کہ میں نکاح کے لئے تیار ہوں جس پر نقیب نے اسے کہاتھا کہ مجھے کچھ ڈر لگ رہا ہے ایک ڈر اپنی بیوی اوربچوں کا ہے جبکہ دوسرا ڈر تمہارے گھر والوں کا ہے ، جس پر لڑکی نے اسے یقین دہانی کرائی تھی کہ کچھ نہیں ہوگا، بعد ازاں یہ معاملات دونوں نے باہمی رضامندی سے جنوری کے دوسرے ہفتے تک موخر کردیئے تھے ، انہوں نے انکشاف کیا کہ لڑکی کی ہر کال ٹریس کی جارہی تھی اور لڑکی کا امیر باپ جو کہ سندھ کی معروف سیاسی جماعت کا عہدیداربھی ہے اس نے اس معامل سے بچنے کے لئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے رابطہ کیا اور نقیب اللہ سے نمٹنے کا کہاجس پر ایس ایچ او نے اس معاملے سے راﺅ انوار کو آگاہ کیا اور پھر ”سائیں“ کے حکم پر نقیب کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے ہوٹل کے باہرسے اٹھایا اور نامعلوم مقام پر لے گئے ، انہوں نے دعویٰ کیا کہ لڑکی کے والد جو کہ اہم سیاسی شخصیت بھی ہیں نے نقیب کو راستے سے ہٹانے کا ٹاسک دیاتھا اور بالاخر اسے راستے سے ہٹادیاگیا،جمیل فاروقی نے اس حیرت انگیز داستان کے اختتام پر اپنے کالم میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ کہانی کتنی درست ہے اس کا فیصلہ تو وقت کرے گا لیکن یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش تھی۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…