جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

زینب کا قاتل عمران چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی مافیا کا رکن ،حکومت جان بوجھ کراس پہلو کو دبا رہی ہے،والد حاجی امین کا دعویٰ

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے واقعے نے پورے پاکستان کو جھنجھوڑ کر رکھ دیاہے ،قاتل عمران کی گرفتاری کے  بعد معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے ،جہاں اینکر شاہد مسعود اس بات پر ڈٹے ہوئے ہیں کہ ملزم عمران کا تعلق چائلڈ پورنوگرافی کے انٹرنیشنل مافیا سے ہے وہیں زینب کے والد حاجی امین کا بھی کہنا ہے کہ ملزم عمران چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی مافیا کا رکن ہے لیکن حکومت اس

پہلو کو جان بوجھ کر دبا رہی ہے۔ایک ویب سائٹ ’’عرب نیوز‘‘ کو ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے زینب کے والد حاجی امین  نے کہا کہ زینب کا قاتل بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے گھناؤنے جرم کا اکیلا بھیڑیا نہیں  ہے بلکہ وہ پورنو گرافی بنانے والے عالمی مافیا کا رکن ہے اور حکومت اس کے پورن مافیا سے تعلقات کے پہلو کو جان بوجھ کر نظر انداز کررہی ہے اور عمران کو تنہا مجرم ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حاجی امین  نے کہا ہے کہ ہماری محلے میں کی گئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم چائلڈ پورنو گرافی کے اس عالمی مافیا کا رکن ہے جو بچوں سے زیادتی اور انہیں قتل کرنے کی ویڈیوز بنا کر انٹرنیشنل مارکیٹ میں فروخت کرتے ہیں۔ دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت نے زینب کے والد کے الزام کو مسترد کردیا،ملک احمد خان نے کہا ہے کہ اب تک کی ہونے والی تفتیش میں ملزم کے کسی عالمی گروہ سے رابطے کے ثبوت نہیں ملے اور تفتیش کار تاحال ملزم کے چائلڈ پورنوگرافی کے کسی بھی مافیا سے تعلقات کو ثابت نہیں کرسکے، اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔معلوماے سامنے آنے پرتمام تفصیلات میڈیا سے شئیر کی جائیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…