بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا راؤ انوار پاکستان سے فرار ہوگیا،راول لاؤنج کی نئی تصویر نے معاملے کا رخ ہی موڑ دیا،ائیرپورٹ پہنچنے پر سکیورٹی افسر کیساتھ کیا ہوا

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب اللہ قتل کیس میں معطل ہونے والے سابق ایس ایس پی ملیر رائو انوار اس وقت کہاں ہے اس کا علم کسی کو نہیں ،لیکن راؤ انوار کی راولپنڈی کے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے  راول لاؤنج میں نئی تصویر نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار سے متعلق ابھی تک کسی کو کچھ نہیں پتہ، تا ہم راؤ انوار کی منظر عام پر آنے والی نئی تصویر نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

یہ تصویر راؤ انوار کی راول لاؤنج کی ہے۔جس میں راؤ انوار نے ہینڈ بیگ لٹکایا ہوا ہے اور وہ راول لاؤنج کی طرف بڑھ رہے ہیں۔راؤ انوار کی راول لاونج میں انٹری چیک کرنے کی بجائے سول ایویشن کا اہلکار آرام سے بیٹھا نظارہ ہی دیکھتا رہا۔جب کہ راؤ انوار جب راول لائنج کے قریب پہنچے تو عین اسی وقت ڈیوٹی افسر کو تبدیل کر دیا گیا۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ راول لاؤنج میں جانے کے لئے صوبائی و قومی وزرا بھی صرف اپنا کارڈ دکھا کر جا سکتے ہیں۔یہاں پر جانے کے لئے با قاعدہ سول ایویشن اتھارٹی یا پھر ائیر پورٹ انتظامیہ سے تحریری طور پر اجازت لینا ضروری ہوتی ہے۔تو آخر روال لاؤنج تک جانے کے لئے راؤ انوار کو کس نے اجازت دی ؟نہ ہی ان کو وہاں چیک کیا گیا ۔یہاں یہ بات یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے رائو انوار کو 3 دن کے اندر اندر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے ،آئی جی سندھ کیلئے  سابق ایس ایس پی ملیر کی گرفتاری چیلنج بنتی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…