پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فارن فنڈنگ کیس،ہائیکورٹ نے عمران خان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا،بڑا فیصلہ سنا دیا

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(سی پی پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست غیر موثر قرار دے کر خارج کر دی۔تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈنگ کے حوالے سے چلنے والے کیس کی کارروائی روکنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں کمیشن کا دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا گیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جمعہ کے روز درخواست پر تحریک انصاف اور اکبر ایس بابر کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔دلائل میں پی ٹی آئی کے وکیل کا مو قف تھا کہ بینک اکاؤنٹ کی تفصیل ہرکسی کو نہیں دی جاسکتی، یہ تفصیلات صرف مجاز ادارے کو ہی دی جاسکتی ہیں جب کہ الیکشن کمیشن تکنیکی طور پر پی ٹی آئی کے خلاف پارٹی بنا ہوا ہے۔تحریک انصاف کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کی درخواست دائر کرنے والے اکبر ایس بابر کے وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کسی بھی جماعت کی غیر ملکی فنڈنگ سے متعلق پوچھ گچھ کا اختیار ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے جمعہ کے روز محفوظ کئے جانے والے فیصلے کو سناتے ہوئے تحریک انصاف کی درخواست خارج مسترد کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کی درخواست کو غیر مو ثر قرار دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…