جمعرات‬‮ ، 11 دسمبر‬‮ 2025 

سینٹ کے الیکشن کب ہونگے،الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا

datetime 29  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) سینیٹ کے انتخابات 3 مارچ کو ہوں گے جس کیلئے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شیڈول کے مطابق ریٹرننگ آفیسر 3فروری 2018ء کو پبلک نوٹس جاری کریگا جس کے ذریعے امید واران کو کاغذات نامزدگی کے حصول اور جمع کروانے کے بارے میں مطلع کیا جائیگا ٗ کاغذات نامزدگی 4فروری تا 6 فروری متعلقہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں دفتری اوقات میں جمع کروائے جاسکیں گے۔

کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 9 فروری تک مکمل کی جائیگی۔ امیدروان کی فہرست 15 فروری کو جاری کی جائیگی جبکہ کاغذات نامزدگی 16فروری تک واپس لئے جا سکیں گے۔سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3مارچ2018ء کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ اور پنجاب سے 12،12 سینیٹرز، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز کا انتخاب کیا جائیگا ٗاسلام آباد سے ایک جنرل اور ایک ٹیکنوکریٹ کی نشست پر انتخاب ہوگا جبکہ سندھ اور پنجاب سے7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹس، 2 خواتین اور ایک اقلیتی رکن کا انتخاب ہوگا۔الیکشن کمیشن کے مطابق فاٹا سے 4 نشستوں پر انتخاب ہوگا اور چاروں جنرل نشستیں ہیں۔یاد رہے کہ 11 مارچ کو 104 میں سے سینیٹ کے 52 ممبران ریٹائرڈ ہو نگے جن میں پنجاب اور سندھ سے 12،12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے 11،11 سینیٹرز ریٹائر ہونگے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے 26 ممبران میں سے 18 سینیٹرز، مسلم لیگ (ن) کے 27 میں سے 9 سینیٹرز ریٹائر ہونگے ٗاسلام آباد سے 2 اور فاٹا سے بھی 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے جبکہ جے یوآئی (ف) کے 5 میں 3 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔عوامی نیشنل پارٹی کے 6 میں سے 5 سینیٹرز اور تحریک انصاف کا 7 میں سے ایک سینیٹر ریٹائر ہوگا جب کہ مسلم لیگ (ق) کیتمام 4 سینیٹرز ریٹائر ہو جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کے طاہرمشہدی، نسرین جلیل اور فروغ نسیم بھی ریٹائر ہونے والوں میں شامل ہیں جب کہ اسحاق ڈار، نزہت صادق، کامران مائیکل، ذوالفقارکھوسہ اور نثارمیمن بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…