جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف اور مریم کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور

datetime 29  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (سی پی پی )سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے مدعی عدنان اقبال کی درخواست کی سماعت کی جس میں نواز شریف، مریم نواز، الیکٹرانک میڈیا کے نگراں ادارے پیمرا اور دیگر کو فریق بنایا گیا ۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پاناما فیصلے میں نااہل قرار پانے اور وزارت عظمیٰ سے برطرفی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز عدالتوں کے

خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں۔ دونوں سیاسی رہنماؤں نے کوٹ مومن جلسے میں اور پنجاب ہاؤس میں عدلیہ مخالف تقاریر کیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ نواز شریف اور مریم نواز کے خطابات اور بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، عدالت سے گزارش ہے کہ دونوں فریقوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے درخواستگزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…