بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

میں اب ’’ان کی‘‘ چیخیں ’’انجوائے‘‘ کر رہا ہوں، ڈاکٹر شاہد مسعود کا ایک اور دھماکہ، میرے پاس کتنا مواد موجود ہے؟ ایسی بات کہہ دی کہ کسی نے سوچا بھی نہ ہو گا

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی خبر پر اب بھی قائم ہوں، اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام کے میزبان منصور علی خان سے کہا کہ میں ان لوگوں کی چیخیں سن کر انجوائے کر رہا ہوں، پروگرام کے میزبان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو بار بار کریدنے کی کوشش کی کہ کیا آپ کے پاس کوئی اکاؤنٹ نمبر ہے تو بتا دیں،

مگر سینئر صحافی نے کہا کہ اس وقت میرے پاس ملزم عمران کا کوئی اکاؤنٹ نمبر نہیں ہے اور اگر آپ اس بارے میں مجھے کہتے تو شاید ساتھ لے آتا لیکن اس صورت میں بھی میں اکاؤنٹ نمبر نہ بتاتا، سینئر صحافی نے کہا کہ میرے پاس اتنا مواد ہے کہ بتاؤں تو تہلکہ برپا ہو جائے۔ جب بار بار میزبان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو اکاؤنٹ نمبر بتانے کو کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میرے پاس ہوتا بھی تو میں اس وقت نہ دیتا کیونکہ معاملہ اب عدالت میں ہے۔ پروگرام کے میزبان نے جب کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے آپ سے طلب کیا تو آپ کیا وہاں بھی نہیں دیں گے تو سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سپریم کورٹ اکاؤنٹ نمبرطلب کرے گی تو وہاں ضرور دوں گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے 37 سے زیادہ بینک اکاؤنٹس ہیں، سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ ملزم عمران انٹرنیشنل پورنو ویڈیوزگروہ اور ایک مافیا کا رکن ہے۔ اس کے علاوہ زینب کے قاتل عمران کی ایک وفاقی وزیر پشت پناہی بھی کر رہاہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے۔  ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام کے میزبان منصور علی خان سے کہا کہ میں ان لوگوں کی چیخیں سن کر انجوائے کر رہا ہوں، پروگرام کے میزبان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو بار بار کریدنے کی کوشش کی کہ کیا آپ کے پاس کوئی اکاؤنٹ نمبر ہے تو بتا دیں، مگر سینئر صحافی نے کہا کہ اس وقت میرے پاس ملزم عمران کا کوئی اکاؤنٹ نمبر نہیں ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…