مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل نہ کرایا گیا تو لوگ اقوام متحدہ پر اعتماد کھودیں گے، ملیحہ لودھی

26  جنوری‬‮  2018

نیویارک (آئی این پی ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اگر مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین حل نہ کرایا گیا تو لوگ اقوام متحدہ پر اعتماد کھودیں گے،‘ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی کوئی حل قابل قبول نہیں‘ مشرق وسطیٰ میں امن صرف منصفانہ فیصلوں سے ہی ممکن ہے، عالمی برادری فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے آگے بڑھے ۔

سفارت خانوں کی یروشلم منتقلی کے فیصلے سے مشرق وسطی میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہوئی۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہااقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل پر زور دیا کہ وہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروائے، دوسری صورت میں پوری دنیا کے لوگوں کا اقوام متحدہ پر سے اعتماد ختم ہوجائے گا۔ملیحہ لودھی نے کشمیر، فلسطین یا دنیا میں کہیں بھی غیر ملکی تسلط کے زیر اثر زندگی بسر کرنے والے مظلوم انسانوں کی مسلسل حمایت کے عزم کا بھی اظہار کیا۔عالمی منظرنامے پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ تنازعات میں شدت آرہی ہے اور نئے خطرات سامنے آرہے ہیں۔دوسری جانب مشرق وسطی کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے آگے بڑھے، ساتھ ہی انہوں نے سب سے بڑے ڈونر یعنی امریکا کی جانب سے فلسطینیوں کی امداد میں کٹوتی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔کچھ ممالک کی جانب سے اپنے سفارت خانوں کی یروشلم منتقلی کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ اس سے مشرق وسطی میں سیکیورٹی کی صورتحال مزید خراب ہوئی۔مباحثے کے دوران پاکستانی مندوب نے یمن اور شام کی صورتحال پر بھی روشنی ڈالی۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…