قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) سات سالہ ننھی زینب کے قاتل عمران علی کے دادا نے نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران مسجد میں نقابت کرتا تھا اور اس نے جو فعل کیا وہ انتہائی حیران کن اور افسوس ناک ہے۔ ملزم عمران کے دادا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسے گھناؤنے جرم کی سخت سے سخت سزا ہونی چاہیے اسے پھانسی دے دینی چاہیے۔ ملزم عمران کی طرف سے سزا تجویز کرنے پر زینب کے والد، حکومتی افسر اور یہ سزا سننے والے حیران و پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ ملزم کی گرفتاری کے بعد گزشتہ روز اسے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں عدالت نے اس کا چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ دے دیا، اب پولیس اس سے تفتیش کر رہی ہے، اس کی گرفتاری کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے نیوز کانفرنس کی تھی اور بتایا تھا کہ زینب کے قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ملزم عمران گرفتاری کے خوف سے بچوں کا گلا گھونٹ دیتا تھا اس بات کا انکشاف ملزم نے دوران تفتیش کیا ہے۔