منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

قصورپولیس نے بچی سے زیادتی کے جرم میں شادی شدہ نوجوان کو مبینہ جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیالیکن متاثرہ بچی کا ڈی این اے ملزم عمران سے میچ کر گیا، انتہائی افسوسناک انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور( مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس تھانہ صدر قصور نے ایک ساڑھے چار سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں ایک شادی شدہ نوجوان کو مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔لیکن متاثرہ بچی کا ڈی این اے ملزم عمران سے میچ کر گیا۔پولیس نے نوجوان کے ورثا کو احتجاج سے روکنے کے لیے اس کے جعلی پولیس مقابلے میں اس کے بھائی اور دیگر رشتہ داروں کو بھی نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر قصور نے چوبیس فروری دو ہزار سترہ کو ایک ساڑھے چار سالہ بچی ایمان فاطمہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دینے کے الزام میں ایک شادی شدہ نوجوان مدثر کو مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔مدثر کی ہلاکت پر اس کے ورثا نے پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔جس پرپولیس تھانہ صدر قصور نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے پولیس مقابلہ والی ایف آئی آر میں ہی مدثر کے بھائی عدنان ولد منیر احمد اور عاشق ولد چھجو خاں وغیرہ کو بھی نامزد کر دیا۔ایفا آئی آر میں مدثر کو ایک ڈاکو ظاہر کیا گیا۔اور ایف آئی آر میں تحریر کیا گیا کہ ڈاکو مدثر کو اس کے ساتھیوں اس کے بھائی عدنان اور رشتہ دار عاشق نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔اس مقدمے کو بنیاد بنا کر پولیس نے مدثر کے ورثا کو بلیک میل کیا اور ان کو جعلی پولیس مقابلے کی انکوائری کرانے،پیروی کرنے اوراحتجاج وغیرہ سے روک دیا۔پولیس گردی کی انتہا ہے کہ ایمان فاطمہ،جس سے زیادتی اور قتل کے جرم میں مدثر کو جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا اور اسی کے قتل کے جرم میں اس کے بھائی اور دیگر رشتے داروں کو حراست میں لیا گیااب اس بچی کا ڈی این اے زینب کے ملزم عمران سے میچ کر گیا ہے۔جس سے قصور پولیس کی کارکردگی اور جعلی پولیس مقابلوں کی حقیقت کا پول کھل گیا ہے۔ پولیس تھانہ صدر قصور نے ایک ساڑھے چار سالہ بچی سے زیادتی کے جرم میں ایک شادی شدہ نوجوان کو مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…