منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کوئی غلط کام نہیں کیا تو گرفتاری کیوں دوں؟ ان کاؤنٹرز کس نے کروائے؟ پولیس والوں کے گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ نہ رکا تو کیا کروں گا؟ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار میڈیا کے سامنے پھٹ پڑے

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نقیب اللہ محسود قتل کیس میں معطل ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ جب کوئی غلط کام نہیں کیا تو پھر گرفتاری کیوں دوں۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق ایس ایس پی راؤانوار نے نجی ٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انکانٹرز آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی پالیسی ہیں اور میں نے

اس پر عمل کیا ہے،پولیس کے اعلی حکام کے اجلاسوں میں کہا گیا کہ جو بھی دہشتگرد ہے اسے زمین پر نہیں ہونا چاہیے، اعلی پولیس افسران کے احکامات پرعمل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے سازش کی ہے تو پھر اعلی پولیس افسران بھی سازش میں آتے ہیں، اعلی پولیس افسران بھی مقدمے کی دفعہ 109 میں آئیں گے۔را انوار کا کہنا تھا کہ نقیب اللہ محسود قتل کیس کے معاملے پر جے آئی ٹی بنائی جائے اس کے سامنے پیش ہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ گرفتاری تب دوں جب کوئی غلط کام کیا ہو، جب کوئی غلط کام نہیں کیا تو پھر گرفتاری کیوں دوں، طریقے سے بات کرتے تو میں خود ساتھ دیتا۔انہوں نے کہا کہ میں خود چاہتا تھا کہ اصل بات پتہ چلے غلطی کس سے ہوئی، پولیس والوں کے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں جو زیادتی ہے، چھاپوں کا سلسلہ نہ رکا تو آئی جی سمیت سب کیخلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کراؤں گا۔معطل ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ دہشتگردوں کی ہٹ لسٹ پر موجود شخص کیخلاف ہی دہشتگردی کا مقدمہ درج کر دیا گیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی ٹی ڈی، کرائمز برانچ اور لوکل پولیس بھی جعلی پولیس مقابلے کرتی ہے کیونکہ ان کے پولیس مقابلوں میں بھی اہلکار زخمی نہیں ہوتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…