ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سب کئے کرائے پر پانی پھر گیا،ڈی این اے کی بنیاد پر زینب کے قاتل عمران کو سزائے موت نہیں ہوسکتی،جانئے کیوں

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے جنسی درندے عمران کو جہاں سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ زور پکڑتا جارہا ہے وہیں اس کیس میں قانونی پیچیدگیاں بھی سامنے آرہی ہیں ۔ زینب قتل کیس میں پنجاب حکومت اور سینئر تفتیشی پولیس افسران گرفتار ملزم عمران علی کے ڈی این اے کو لیکر تذبذب کا شکار ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج سے دو سال پہلے 2016میں سپریم کورٹ کے فل بینچ نے فیصلہ دیتے ہوئے تحریر کیا تھا کہ جب دیگر مہیا کی گئی بڑی تعداد میں شہادتوں کو نا قابل یقین سمجھا جائے تو ڈی این اے پر اعتماد کرتے ہوئے ملزم کو سزائے موت نہیں دی سکتی اس سے پہلے بھی اس قسم کے کیس میں دو ملزمان کو بری کر دیا گیا تھا ۔سینئر پولیس افسران کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزم عمران علی کو ڈی این اے میچنگ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے اس کے علاوہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی کیا گیا ہے جسے بطور بنیادی شہادت بنا کر ملزم کا چالان نہیں کیا جا سکتا ۔تاہم پولی گرافک ٹیسٹ معاون شہادت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے لیکن پھر بھی اسے بنیاد بنا کرعمران کو سزا نہیں دی سکتی ۔کیس کا فیصلہ کیا ہوگا یہ وقت ہی بتائے گا لیکن  زینب کے قاتل کو عبرتناک سزا دیکر ایک مثال قائم کی جانی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…