بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زینب کو لیکر جارہا تھا کہ اچانک دور سے ایک بلب جلتا ہوا نظر آیا پھر میں نے،قاتل عمران کا اعترافی ویڈیو بیان سامنے آگیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) زینب  کے ساتھ زیادتی اور قتل کے الزام میں گرفتار ملزم  عمران علی نے اپنے ویڈیو بیان میں لرزہ خیز انکشافات کردئیے۔زینب کے قاتل محمد عمران کی پولیس کو دیے گئے اعترافی بیان کی ویڈیو میں واضح طور پر سنا جا سکتا ہے۔محمد عمران نے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں کہا کہ زینب کو والدین سے ملوانے کا کہہ کر گھر سے ساتھ لے کر گیا، دور ایک لائٹ کو دیکھ کر کہا کہ ہم قریب پہنچ گئے ہیں،

جب ہم وہاں پہنچے تووہاں ایک بندہ کھڑا تھا۔ملزم محمد عمران نے مزید بتایا کہ زینب کو گھماتے گھماتے بہت وقت گزر گیا تو اسے کہا کہ ہم راستہ بھول گئے ہیں، پھر میں نے زینب کو واپسی کا کہا۔ادھرجے آئی ٹی ذرائع کے مطابق ملزم عمران نے دوران تفتیش انکشافات کیے کہ اس نے زینب کو پونے 7 بجے اغوا کیا، مناسب جگہ نہ ملنے پر زینب کو ڈیڑھ کلو میٹر سے زائد ساتھ لے کر گھوما، زیر تعمیر سوسائٹی میں پکڑے جانے کے خوف سے کوڑے کے ڈھیر پر زینب کو لے گیا۔واضح رہے کہ زینب  کا قاتل عمران اس وقت14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ہے ،لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔ادھرزینب کے قاتل عمران کے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس نے دو شادیاں کر رکھی تھیں ۔ ایک شادی اس نے راولپنڈی کی لڑکی سے کر رکھی تھی جس کو وہ بھگا کر لایا تھاجس کی وجہ سے راولپنڈی میں لڑکی کے اہل خانہ نے اس کے خلاف تھانے میں درخواست دے رکھی تھی جس کی وجہ سے اسے راولپنڈی میں حوالات میں رہنا پڑا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…