ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکہ کا دباؤ نہ 1998 میں ایٹمی دھماکے کرتے وقت قبول کیا اور نہ اب کریں گے،پاکستان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زیورخ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا کا دباؤ نہ پہلے قبول کیا اور نہ اب قبول کریں گے۔عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

کو جس فورم پر موقع ملتا ہے وہ پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہم ہر فورم پر بھارت کو جواب ضرور دیتے ہیں۔امریکہ کے پاکستان پر دباؤ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کا پوار حق ہے ٗامریکہ کا دباؤ نہ 1998 میں ایٹمی دھماکے کرتے وقت قبول کیا اور نہ اب کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ایٹمی پالیسی امریکا سے پوچھ کر نہیں بنانی اور نہ ہی ہمیں اْن سے پوچھ کر ترمیم کرنی ہے۔پاکستان کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ جن جماعتوں کو 2018 کے انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے وہ گومگو کی صورتحال پیدا کر رہی ہیں تاہم ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف نے 4 سال قوم کی جو خدمت کی ہے اس کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر کے عوام کے سامنے جائیں گے۔ خواجہ آصف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا کا دباؤ نہ پہلے قبول کیا اور نہ اب قبول کریں گے۔ ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…