اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)تقریب میں چرچل کی تقریر کو کوٹ کرتے ہوئے خواتین کے اسکرٹ سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس، سوشل میڈیا پر ’’چیف جسٹس معذرت کریں‘‘کا ٹرینڈ سامنے آنے پر چیف جسٹس نے معذرت کر لی۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ ہفتے ایک تقریر کے دوران برطانوی وزیراعظم ونسنٹ چرچل کی تقریر کا ایک حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ‘تقریر کی طوالت عورت کے اسکرٹ کی طرح ہونی چاہیے جو نہ اتنی لمبی ہو کہ لوگ اس میں
دلچسپی کهو دیں اور نہ ہی اتنی مختصر کہ موضوع کا احاطہ نہ کر سکے۔چیف جسٹس کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا اور سوشل میڈیا پر ’’چیف جسٹس معذرت کریں‘‘کا ٹرینڈ بھی سامنے آیا جس پر چیف جسٹس نے آج اپنے اس بیان پر معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری تقریر سے اگر کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں اور میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا، میں نے اسکرٹ کے بارے میں ونسٹن چرچل کے محاورے کی مثال دی تھی۔