پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

زینب کا درندہ صف قاتل کالے جادو کا ماہر نکلا کونسی جادوئی طاقت بچیوں کو اغوا کراتی، ملزم کے تفتیش کے دوران ہولناک انکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کی گرفتاری کے بعد پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس کا ڈی این اے میچ ہو گیا ہے جبکہ ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ ابتدائی ٹیسٹ کے مطابق ڈی این اے میں مماثلت پائی گئی ہے جبکہ حتمی فرانزک رپورٹ کیلئے چار گھنٹے درکار ہیں۔ زینب کے چچا نے ملزم کو شناخت کرتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے کہ ملزم کا نام عمران ہے

اور یہ زینب کا محلے دار ہے۔ پولیس نے ملزم کی شناخت عمران ولد ارشد کے نام سے کی ہے جس کی تصویر جاری کر دی گئی ہے۔ دوران تفتیش ملزم نے زینب اور دیگر 8بچیوں کے ساتھ زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزم عمران کالے جادو کا عالم ہے جس نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا ہے کہ میں ایک جن کے زیر اثر آتا ہوں جو مجھ پر حاوی ہو کر بچیوں کو لے جاتا ہے۔ ملزم کو پولیس نے اس سے قبل بھی ایک بار مشتبہ سمجھ کر گرفتارکیا تھا اور تفتیش کے بعد چھوڑ دیا تھا۔ یہ وہی وقت تھا جب قصور میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ ملزم قصور سے فرار ہو کر پاکپتن چلا گیا تھا جہاں سے عارف والا چلا گیا۔ اس دوران ملزم اپنا حلیہ بھی تبدیل کرتا رہا ہے جبکہ فرار کے دوران اس نے داڑھی ختم کر کے شیوکر لی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید سنسنی خیز انکشافات متوقع ہیں۔واضح رہے کہ ملزم عمران سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ملزم زینب کےگھر کے قریب ہی کورٹ روڈ کا رہائشی تھااور زینب کا دور سے رشتہ دار بھی لگتا ہے۔ ملزم عمران نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ ملزم کا اکثر زینب کے گھر آنا جانا رہتا تھا اور زینب کو گھمانے کیلئے باہر بھی لے کر جاتا تھا۔ پہلی مرتبہ پولیس سے چھوٹنے کے بعد پاکپتن فرار ہو گیا تھا ، بتایا جاتا ہے کہ یہ وہ وقت تھا جب شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ پاکپتن کے بعد ملزم عمران عارف والا چلا گیا تھا ۔ عمران نے اپنا حلیہ بھی تبدیل کر لیا تھا اور داڑھی صاف کروا لی تھی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…