اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)میرے خلاف مقدمات کی نوعیت سے میڈیا والے واقف، سمجھ نہیں آرہا کہ کیس ہے کیا، بلوچستان میں قوم کیساتھ گھنائونا مذاق کیا گیا جس کو وزیراعلیٰ بنایا گیا اس کی الیکشن میں ضمانت ضبط ہوتے ہوتے رہ گئی، حکومت کے خلاف تحریک کی سمجھ نہیں آرہی،
حکومتی مدت پوری ہونے میں چار پانچ مہینے رہ گئے اور مولانا صاحب خاص طور پر کینیڈا سے تحریکچلانے آئے ہیں، حکومت کے خلاف تحریک کے مقصد کی طرف ذہن دوڑائیں گے تو تمام جواب مل جائیں گے، کینیڈا والے مولوی صاحب چار پانچ مہینے انتظار کر لیں فیصلہ عوام کرینگے، سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو، صاحبزادی مریم نواز بھی ہمراہ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف مقدمات کی نوعیت سے میڈیا والے واقف، سمجھ نہیں آرہا کہ کیس ہے کیا، بلوچستان میں قوم کیساتھ گھنائونا مذاق کیا گیا جس کو وزیراعلیٰ بنایا گیا اس کی الیکشن میں ضمانت ضبط ہوتے ہوتے رہ گئی، حکومت کے خلاف تحریک کی سمجھ نہیں آرہی، حکومتی مدت پوری ہونے میں چار پانچ مہینے رہ گئے اور مولانا صاحب خاص طور پر کینیڈا سے تحریک چلانے آئے ہیں، حکومت کے خلاف تحریک کے مقصد کی طرف ذہن دوڑائیں گے تو تمام جواب مل جائیں گے، کینیڈا والے مولوی صاحب چار پانچ مہینے انتظار کر لیں فیصلہ عوام کرینگے، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلوچستان معاملے پر جلد پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں بلوچ قیادت بھی شریک ہو گی۔