جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

کراچی میں درندگی کی حدیں پار،اہم عہدے پر فائز اعلیٰ افسر 5افراد کے ساتھ ملکر13سالہ معصوم بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتارہا،یہ شخص کون ہے اور کیا کرتاہے؟چونکادینے والے انکشافات‎

datetime 15  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بچوں کے ساتھ زیادتی کے دومختلف واقعات میں بینک مینجر سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی کی 13 سالہ بچی کو بینک منیجر نے 5 افراد کے ستاھ مل کر 3 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ۔ موقع ملتے ہی فرار ہو کر آنے والی تیرہ سالہ بچی نے ساری تفصیل سے والدین کو آگاہ کیا ۔ والدین نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا جس کے بعد پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے زیادتی کرنے والے بینک منیجر سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔

جبکہ دوسری جانب گلستان جوہر میں 12 سالہ بچہ مدرسے کے معلم کی سفاکیت کی بھینٹ چڑھا۔ میڈیکل رپورٹ میں معصوم بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہوئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش میں چھاپے مارنا شروع کر دیئے، دونوں واقعات میں متاثرہ بچوں کے والدین نے میڈیا کا سامنا کرنے سے گریز کیاہے ۔دریں اثنا مردان کے گائوں گوجر گڑھی کے علاقہ جندر پار سے لاپتہ ہونے والی 4 سالہ بچی کی لاش کھیتوں سے مل گئی ۔پولیس کے مطابق بچی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں تھا تاہم گلے پر نشان تھے ٗشبہ ہے بچی کو گلا دبا کر قتل کیا گیا ۔ پولیس نے لاش کے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھیج دئیے ہیں ۔ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید کا کہنا ہے کہ بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔واقعہ کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔جبکہ دوسری جانب صور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سات سالہ بچی ز ینب کے والد محمد امین نے کہا ہے ک زینب کے قتل میں ملوث اب تک کوئی ملزم نہیں پکڑا گیا ٗکیس میں پیش رفت نظر نہیں آرہی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے محمد امین نے کہا کہ پولیس کی طرف سے یقین دہانی کرائی جارہی ہے کہ ملزم جلد پکڑ لیں گے۔مظاہروں کے درمیان گرفتار ہونیوالے بچوں کی مائیں ہمارے پاس آرہی ہیں۔زینب کے والد نے کہاکہ پولیس نے جن لوگوں کو پکڑا تھا ان پر تشدد کیا جارہا ہے ٗہمارا مطالبہ ہے کہ پولیس گرفتار افراد کے مقدمات ختم کرکے انہیں رہا کرے ٗزینب قتل پراحتجاج پرامن تھامگرپولیس نے فائرنگ کرکے اشتعال پیدا کیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…