بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زینب قتل کیس ، ایک ہی ملزم 8 کیسز میں مطلوب ، مشکوک شخص کی مزید تصاویر میں چہرہ بھی واضح ہوگیا لیکن قتل کو 6 دن گزرنے کے باوجود پولیس اب کیا کررہی ہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور /قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جے آئی ٹی نے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا ہے۔جے آئی ٹی نے دیگر متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات ڈی پی او ہاس قصور میں 4 گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق، ایک ہی ملزم 8 کیسز میں مطلوب ہے۔ مشکوک شخص کی مزید تصاویر منظر عام پر

آ گئیں، تصاویر میں چہرہ واضح ہے، مجرم کیخلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ 2 کلو میٹر تک مقیم نوجوانوں کے ڈی این اے سیمپلز لینے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔مشکوک شخص کی نئی تصاویر کی مدد سے مجرم کی پہچان آسان ہو گئی ہے۔ محلے داروں سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ تاہم، ننھی پری کے قتل کو 6 دن گزرنے کے باوجود درندہ نہیں پکڑا جا سکا۔ زینب کو لیکر جانے والے مشکوک شخص کی نئی تصاویر میں اسے عینک لگائے، گھنی داڑھی کے ساتھ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مشکوک شخص کو 4 جنوری کی شام 7 بجے واردات کے بعد بھی اسی علاقے میں دیکھا گیا۔ننھی پری کے والدین مشکوک شخص کو پہچاننے سے قاصر ہیں۔ زینب کے والد کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، پیش رفت زیرو ہے مگر جلد خوشخبری ملنے کی امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔جے آئی ٹی دیگر شواہد اکٹھے کرنے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔ واقعے کے خلاف قصور میں سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ شہر کے بازاروں اور گلی محلوں میں بینرز بھی لگ گئے ہیں۔آئی جی پنجاب کی سربراہی میں قصور کی پولیس لائن میں میٹنگ ہوئی جس میں ملزم کی گرفتاری اور تحقیقات کو آگے بڑھانے کا جائزہ لیا گیا۔ زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت، جے آئی ٹی نے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا۔اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق زینب قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جے آئی ٹی نے ملزم کا خاکہ جاری کر دیا ہے۔جے آئی ٹی نے دیگر متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…