ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہاشمی کو کیوں بلایا؟شاہ محمودقریشی کے صاحبزادے کے دعوت ولیمہ میں عمران خان اور جاوید ہاشمی کاٹاکرہ،عمران خان نے ایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،حاضرین ششدر

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہ محمودقریشی کے صاحبزادے کے دعوت ولیمہ میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا آمنا سامنا ہوگیا،عمران خان تقریب ادھوری چھوڑ کر پنڈال سے روانہ ہوگئے ،کھانا بھی نہیں کھایا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ محمودقریشی کے صاحبزادے زین قریشی کے دعوت ولیمہ میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی سمیت سیاسی شخصیات نے کثیرتعداد میں شرکت کی،

ایک موقع پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کا آمنا سامنا ہوگیا جس پر عمران خان تقریب ادھوری چھوڑ کر پنڈال سے روانہ ہوگئے،عمران خان نے کھانابھی نہیں کھایا،ملتان میں جہانگیرترین کی رہائش گاہ پر کھانا کھایا،قبل ازیں عمران خان اور جہانگیر ترین علیم خان کے ہمراہ خصوصی طیارے سے اسلام آباد سے ملتان اڑھائی بجے پہنچے ائیر پورٹ پر ایم این اے ملک عامر ڈوگر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا استقبال کیا اور انہیں بھاری سیکیورٹی میں پنڈال میں لایا گیا جیسے ہی عمران خان پنڈال میں پہنچے تو شرکاء نے ان کا شاندار استقبال کیا اور ان کے نعرے لگائے اس موقع پر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے عمران خان کے ساتھ سیلفیاں بنانے اور ہاتھ ملانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے دھکم پیل ہو تی رہی۔ ملتان کی زکریا یونیورسٹی کے سپورٹس گراونڈ میں منعقدہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے مخدوم زین علی قریشی کا دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع بن گیا، دعوت ولیمہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی چیئرمین عمران خان، اپوزیشن لیڈر سید خورشید علی شاہ،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی، صوبائی وزیر سندھ منظور وسان، پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین، وزیر مملکت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پیر دوستان ڈومکی،

پی ایس پی کے رہنما ڈپٹی میئر کراچی ارشد دہرا، سابق وفاقی وزیر نوریز شکور، وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ،سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی،آئی جی پولیس اختر حسن گورچانی، پی ٹی آئی کے رہنما راجہ ریاض، بیگم فردوس عاشق اعوان، علیم خان ،، علامہ سید مظہر سعید کاظمی، قاری محمد حنیف جالندھری، سید حامد سعید کاظمی، حسین جہانیاں گردیزی، بیگم نسیم چوہدری، ریاض فتیانہ، سید فخر امام اراکین اسمبلی،وزراء4 اور سیاسی وسماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی اور اس موقع پر مہمانوں نے مخدوم شاہ محمود قریشی کو ان کے صاحبزادے مخدوم زین علی قریشی کی شادی کی مبارکباد دی۔

دوسری طرف طلباء تنظیموں نے زکریا یونیورسٹی کے سپورٹس گراونڈ میں ولیمہ کی اجازت دینے پر یونیورسٹی انتظامیہ سے شدید احتجاج کیا گیا ہے ،یونیورسٹی طلباء نے سوشل میڈیا پر بھی احتجاج کیا اور کہاکہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے بیٹے کے ولیمے کیلئے بہاوالدین زکریا یونیورسٹی کے گراونڈ کی دیواریں توڑکراورجالیاں کاٹ کرپنڈال بنایا،یونیورسٹی کے سپورٹس گراونڈ میں آئندہ ہفتے سپورٹس ویک کی گیمز ہونا تھیں۔ بتایا جارہا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے شاہ محمودقریشی سے صرف 7 ہزار روپے کرایہ وصول کیا۔دوسری جانب ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ڈاکٹر صہیب کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے صرف ولیمہ کی تقریب کی اجازت دی تھی۔ اگر میدان میں توڑ پھوڑ ہوئی ہے اور اسے خراب کیا گیا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…