جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ٹرمپ کا ٹوئٹ انتہائی توہین آمیز تھا،وزیراعظم بن گیا تو پاکستان میں موجود لاکھوں مدرسوں کے ساتھ کیا کروں گا؟عمران خان کا امریکی میڈیا کو انٹرویو، بڑا اعلان کردیا

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا اور یہ ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی۔امریکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان

کا کہنا تھا کہ اگر انتخابات کے بعد وزیر اعظم منتخب ہوا تو آئندہ برس 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا۔عمران خان نے انٹرویو میں امریکی صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات کڑوی گولی تو ہوگی لیکن کرنا پڑے گی۔انہوں نے کہاکہ ٹرمپ کا ٹوئٹ انتہائی توہین آمیز تھا، جس طرح امریکا نے پاکستان سے برتاؤ کیا وہ درست نہیں حالانکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو کوئی لینا دینا نہیں تھا۔ایک سوال پر عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا پر نائن الیونحملوں کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کرادر ادا کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی جب کہ پاکستان کسی دہشت گردی میں ملوث نہیں وہ خود اس کا خاتمہ چاہتا ہے۔دینی مدارس کے حوالے سے ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ ہم لاکھوں مدرسوں کو قومی دھارے میں لائیں گے اور وہ چاہتے ہیں کہ مدرسہ گریجوئیشن طلبا کے پاس تمام صلاحیتیں ہوں تاکہ وہ کسی بھی شعبہ میں با آسانی ملازمتیں حاصل کرسکیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنا تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کروں گا اور یہ ملاقات کڑوی گولی ہوگی مگر نگلنا پڑے گی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…